درگا پوجا پر گوشت۔ مچھلی کی دکانوں پر پابندی کا مطالبہ

aawaminews, meat ban

Aawami News Desk

میدنی نگر :میدنی نگر کے کیندریہ درگا پوجا مہا سمیتی کے عہدیداران نے سوموار کو پلاموں ڈی سی سمیرا ایس، ڈی ڈی سی جاوید حسین اور ایس ڈی او سلوچنا مینا سے ملاقات کی۔ نمائندوں نے افسران سے پوجا پر شہر کی سبھی پوجا کمیٹیوں کو ضروری سہولیات مہیا کرانے کی اپیل کی۔ نشست میں درگا پوجا کے دوران شہر میں امن و امان بحال کرنے کے لئے انتظامیہ سے تعاون پر چرچہ کی گئی۔ پنڈالوں میں بجلی، پانی، صاف۔ صفائی جیسی بنیادی سہولیات اور ویسرجن کے لئے مقررہ روٹ میں ضروری انتظامات یقینی بنانے کی مانگ کی گئی۔
مختلف پوجا کمیٹیوں نے پوجا کے دوران کلچرل پروگراموں کے انعقاد میں ضلع انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی۔ ساتھ ہی نوراتر کے دوران شہر میں گوشت۔ مچھلی کی دکانوں اور بیل واٹیکا پوجا پنڈال کے قریب کھلی شراب کی دکان کو بند کرانے کی مانگ کی گئی۔ نمائندہ وفد میں مرکزی درگا پوجا مہا سمیتی کے صدر درگا پرساد جوہری، نائب صدر نوین تیواری، بی ایم پانڈے، ہری شنکر سنگھ، سنجئے سنگھ، پریم شنکر گپتا، اجیت سنہا،وکاس، منیش برمن سمیت دیگر شامل تھے۔

Share This Article
Leave a comment