وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے حضرت قطب الدین رسالدار شاہ بابا کی درگاہ پر چادر پوشی کی

CM, hemant soren,

Aawami News Desk

عوامی نیوز ، نمائندہ
رانچی: وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین سوموار کو 218 ویں عرس کے موقع پر رانچی کے ڈورنڈا میں حضرت قطب الدین رسالدار شاہ بابا کی درگاہ پہنچے۔ وزیر اعلیٰ نے روایت کے مطابق چادر پوشی کی اور ریاست کے تمام لوگوں کے لیے خوشی، خوشحالی، امن، ترقی اور بھلائی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم سب چادر پوشی کےلئے عرس کے موقع پر حضرت قطب الدین رسالدار شاہ بابا کی درگاہ پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج میں نے یہاں چادر پوشی کی رسم ادا کی اور رسالدار شاہ بابا سے جھارکھنڈ کے تمام لوگوں کی بھلائی کی دعا کی۔

Share This Article
Leave a comment