لیکن انتخاب کی جگہ کو لیکر اب تک تذبذب برقرار
عوامی نیوز نمائندہ
رانچی : جمعیت علماء جھارکھنڈ کے خازن نیز جمعیت علماء ضلع رانچی کے جنرل سکریٹری الحاج شاہ عمیر نے ایک بیان جاریکر کہاکہ جمعیت علماء جھارکھنڈ کے 18 اضلاع کے صدور، نظماء اور اراکینِ عملہ کی ایک آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی۔اس میٹنگ میں اتفاقِ رائے سے طے پایا کہ جمعیت علماء جھارکھنڈ کے ارکانِ منتظمہ کا اجلاس بروز جمعرات 25 ستمبر 2025 کو صبح 10 بجے رانچی میں منعقد ہوگا۔ملک کی موجودہ صورتِ حال پر غور و خوض۔وقف کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر تبادلہٴ خیال اور آئندہ کا لائحہ عمل۔جمعیت علماء جھارکھنڈ کے صدر، نائبین صدور اور خازن کا انتخاب۔جھارکھنڈ میں عالم و فاضل ڈگری کے امتحانات یونیورسٹی کے تحت کرانے کا مسئلہ۔مکاتبِ اسلامیہ کے قیام و استحکام پر تفصیلی گفتگو۔میٹنگ میں یہ بھی طے ہوا کہ اجلاس میں حضرت مولانا مفتی جاوید صاحب (صدر جمعیت علماء بہار) بحیثیت مشاہد شریک ہوں گے۔ اسی طرح حضرت مولانا حکیم الدین صاحب (جنرل سکریٹری جمعیت علماء ہند) سے صدر حضرت مولانا اسرار الحق صاحب نے 18 ستمبر کی صبح گفتگو کی ہے۔ دونوں معزز شخصیات نے 25 ستمبر کے انتخابی اجلاس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔جمعیت علماء جھارکھنڈ کا چناؤ 25 ستمبر کو ہی ہوگا، لیکن انتخاب کی جگہ کو لیکر اب تک تذبذب برقرارہے۔تمام ضلعی صدور و نظماء سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ اجلاس سے قبل ممبر سازی کی رسیدات، کاغذات اور کوٹے کی رقم خازن الحاج شاہ عمیر صاحب اور جنرل سکریٹری مولانا اصغر مصباحی صاحب کے پاس مشترکہ طور پر جمع کرا دیں، تاکہ انتخاب اور دیگر امور میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔مزید برآں، بیرونِ اضلاع سے آنے والے ارکان سے درخواست ہے کہ وہ اپنے سفر کا انتظام اور ٹکٹ پیشگی طور پر کرالیں تاکہ بروقت اجلاس میں شریک ہو سکیں۔
جمعیت علماء جھارکھنڈ کا چناؤ 25 ستمبر کو ہی ہوگا

Leave a comment
Leave a comment