علم سیکھنے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں: قاری انصاراللہ قاسمی شہر قاضی

Aawami News Desk

عوامی نیوز نمائندہ
رانچی:۔ علم کا چراغ ہمیں گھر گھر جلانا ہے، بچے، بڑوں اور چھوٹوں سبھی کو پڑھانا اور قرآن کی تعلیم دلانی ہے۔ ہم کیسے قرآن پڑھیں گے اورنماز سیکھیں گے؟ تو یاد رکھیں علم سیکھنے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار جامعہ ام حبیبہ للبنات کانکے نگڑی کے زیر اہتمام نگڑی جامع مسجد میں منعقدہ جلسہ سیرۃ النبیؐ سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا قاری انصاراللہ قاسمی شہر قاضی حکومت جھارکھنڈ و امام و خطیب مدینہ مسجد ہندپیڑھی رانچی نے کیا۔ انہوں کہا کہ ہمارے گھروں کا ماحول دینی ہو، ہمارے روابط اور تعلقات شریعت اور سنت کے مطابق ہوں، ہم اپنے بچوں اور نوجوانوں پر نگاہ رکھنے والے بنیں۔ جامعہ ام حبیبہ للبنات لڑکیوں کی تعلیم کو لیکر فکر مند ہے۔ ہمیں اس کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ہر علاقہ کے لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقہ کے مسجد، مدرسہ اور علماء کی حفاظت اور قدر کریں۔ لڑکیوں میں دینی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مکرم نایب مہتمم مدرسہ عالیہ کانکے نے حضرت محمد مصطفی ﷺکی سیرت کے مختلف پہلوؤں کی مثال اور واقعات سے واقف کراتے ہوئے حاضرین سے کہا کہ پیدائش سے لے کر موت تک زندگی کے ہر ہر موڑ پر مذہب اسلام ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ اگرہم نبی کریمؐ کے اوصاف حمیدہ کو اپنی زندگی کا جز بنا لیں تو اللہ ہمیں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ اس کے علاوہ حضرت مولانا شفیع اللہ قاسمی امام و خطیب مسجد مسعود ملت کالونی کانکے نے بھی اپنے بیان میں نبی اکرمﷺ کی سیرت النبی کے تعلق سے گفتگو کی۔ جلسہ کی صدارت حضرت مولانا قاری انصاراللہ قاسمی امام و خطیب مدینہ مسجد ہند پیڑھی رانچی و شہر قاضی نے کی۔ اس سے قبل جلسہ کا آغاز مدرسہ عالیہ کانکے کے قاری مظفر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ نعت خوانی مفتی عتیق الرحمن اور عطاء اللہ رہبر نے کیا۔ مولانا شفیع اللہ قاسمی نے بحسن و خوبی نظامت کے فرائض انجام دئے۔ جلسہ کے منتظم اور جامعہ ام حبیبہ للبنات کے مہتمم حضرت مولانا قاری رمضان الرشیدی نے علماء ا ور دیگر شرکا ء کے تئیں اظہار تشکرکیا۔ آے ہوئے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔ جلسہ میں حضرت مولانا قاری انصار اللہ قاسمی، حضرت قاری رمضان الرشیدی، حضرت قاری انعام الحق، حضرت حافظ ہارون الرشید، حضرت مولانا شفیع اللہ قاسمی، حضرت مفتی عتیق الرحمن قاسمی، حضرت حافظ امتیاز، حضرت حافظ عزیز، سماجی کارکن عین الحق انصاری، جمیل انصاری، حاجی رفیق، حسیب انصاری، حافظ عبدالحسیب، مولانا مکرم، مولانا مظفر، مولانا محمود، عطا اللہ رہبر، عابد حسین، جمیل اختر، مولانا نور اللہ قاسمی، صحافی عادل رشید نے شرکت کی۔

 

Share This Article
Leave a comment