عوامی نیوز نمائندہ
رانچی:وزیراعظم نریندر مودی جی کے 75 ویں سالگرہ پر وزیرمملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نے 75 اخبار ہاکر کو کپڑا،میمورنڈم،نمو تھیلادیکر پسکا موڑ واقع رہائش پر سمانت کیا گیا۔اس اعزازی تقریب میں رانچی کے سبھی حلقوں سےہاکر بھائی ،بہن شامل ہوئے۔اپنے خطاب میں رانچی کے وزیرمملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نے سبھی ہاکروں کو خطاب کرتے ہوئے انکے ذریعہ کیے گئے کاموں کی تعریف کی اور بولیںکی آپ کا کام بہت محنت والا ہے۔جس طرح آپ لوگ آندھی،طوفان،برسات،دھوپ،کڑاکے کی ٹھنڈ کی پراوہ کیے بغیر اپنا کام وقت پر کرتے ہیں۔وہ قابل تعریف ہے۔میں آپ کے زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تعلیم،ہیلتھ اور رہائش سہولت دینے کا پوری کوشش کروںگا۔میں آپ لوگوں کے لئے بہتر سے بہتر کرنے کے لیے اپنے وزیر اعظم نریندرمودی سے بات کروںگا۔جس سے آج تک جو بھی مانگ ہے اس کا حل ہو جائے۔انہوں نے رانچی کے سبھی اخبار ہاکروںکو سمانت کرنے کا اعلان کیا۔ آج کے اس اعزازی تقریب میں موجود گنگا پرساد رائے، انیل کمار ساہو،احمد انصاری،گورکھناتھ سنگھ، کرشن یادو، بھرت پرساد، بنود نندی،ادئے جھا، سنجے سنہا، ناگیندر پانڈے، ادئے مہتا،سدرشن یادو، پربھوناتھ پرساد، مہما دوبے،گوپال کمار،کش پانڈے، ایس این چودھری، روہت کمار سمیت کئی لوگ تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے سالگرہ پر75 ہاکر کو سمانت کیاگیا

Leave a comment
Leave a comment