ادارئہ ادبِ اسلامی ہند، جمشیدپور کا نعتیہ مشاعرہ

Aawami News Desk

عوامی نیوز نمائندہ
رانچی/جمشید پور:’’نعت کا معاملہ دین سے بھی ہے اور ادب سے بھی۔اس کا معاملہ برا نازک ہوتا ہے۔ ذرا سی بھی غفلت ہمیں ایمان سے خارج کر سکتی ہے۔یہ بات قابلِ اطمینان رہی کہ آج تمام شعرا نے اپنے کلام میں مبالغہ آرائی سے پرہیز کیا ہے۔سبھی شعرا نے نعت کے وسیلے سے نبی اکرم ﷺ سے جس محبت کا اظہار فرمایا وہ قابلِ تحسین ہے ‘‘یہ احساسا ت تھے احمد ریاض (صدر ادارئہ ادبِ اسلامی ہند، جمشیدپور) کے۔وہ جماعت اسلامی ہند،جھارکھنڈ کی کل ہند ریاستی مہم’’محمد ﷺ سب کے لئے‘‘ کے تحت منعقد ہونے والے نعتیہ مشاعرے میں بحیثیت صدرِ محفل اپنے خیالات کا اظہار فرما رہے تھے۔۱۴؍ستمبر۲۰۲۵ ء کو ادارائہ ادبِ اسلامی ہند(شاخ جمشیدپور) کی جانب سے مذکورہ مشاعرے کا اہتمام کیاگیا تھا۔شام کے ٹھیک ۷؍بجے عزیزی مثال احمدکی تلاوتِ قرآن اور اس کے ترجمے سے تقریب کا آغاز کیا گیا۔تلاوت کے بعدادارے کے سکریٹری تنویر اختررومانی نے مہمانوں کی خدمت میں خطبہ استقبالیہ پیش کیااورساتھ ہی سرفرازبزمی(سوائی مادھوپوری، راجستھان) کی ہندی نعت سنائی۔بعدہٗ مشاعرے کا باضابطہ آغاز ہوا۔جن شعرا نے اپنی نعت خوانی سے سامعین کو محظوظ فرمایا ان کے نام ہیں۔احمدبدر، مہتاب انور، خورشید ازہر،رضوان اورنگ آبادی، گوہر عزیز، سعید احسن، ہری کمار صبا، قمر الہدیٰ راہی،نظیر احمد نظیر، صدام غنی، محمد یحییٰ، شعیب اختر اور صفی اللہ صفی۔بعد ازاںاحمد ریاض نے صدارتی خطبہ پیش کیا۔ اس کے بعد شعرا کی شال پوشی کی گئی اور ان کی خدمت میںکتابچہ ’’محمد ﷺ سب کے لئے‘‘ بطور تحفہ پیش کی گئی۔سب سے آخر میں ادارے کی مجلس عاملہ کے رکن جاوید اخترانصاری نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔واضح ہو کہ اس مشاعرے کی نظامت گوہر عزیز (رکن ادارئہ ادبِ اسلامی ہند) فرمارہے تھے۔جناب امین احمد انصاری پورے پروگرام کے کنوینر تھے۔ انہوں نے اپنی ذمہ داری بحسن و خوبی نبھائی۔شب کے ٹھیک ساڑھے نو بجے تقریب کا اختتام ہوا اور شرکائے محفل کی چائے وغیر ہ سے ضیافت کی گئی۔اس محفل میں مذکورہ حضرات کے علاوہ کثیر تعداد میں سامعین نے شرکت فرمائی ، جن میںیہ نام خاص طور لئے جاسکتے ہیں۔توحیدالحسن(امیر مقامی، جماعت اسلامی ہند،جمشیدپور)، ابراراحمد(سابق امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، جھارکھنڈ)،ظفر امام(سابق امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، جھارکھنڈ)، ڈاکٹر محمد زکریا( ڈائرکٹر ایجوکیشن، کریمس ٹرسٹ)،ابو صالح، رضی نوشاد،ممتاز شارق،نیازاختر،خورشید اکرام انصاری،شفق اقبال،ثقلین مشتاق، فرحان خان فرحان،نوشاد عالم،جمیل مظہر،حسرت نظامی،عبدالستار مضطر،سرتاج عالم، مہ جبیں اختر وغیرہ۔یہ جانکاری تنویر اختر رومانی (سکریٹری ، ادارۂ ادبِ اسلامی ہند،جمشید پور ) نے دی ہے۔

 

Share This Article
Leave a comment