سلمان خان نے ’بیٹل آف گلوان‘ کی شوٹنگ 45 دنوں میں مکمل کی

Aawami News Desk

ممبئی،: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کی شوٹنگ صرف 45 دنوں میں مکمل کرلی ہے۔
اپوروا لاکھیہ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان 2020 کی گلوان وادی میں ہونے والے خوفناک تصادم کی یاد تازہ کرتی ہے۔ اس وقت یہ ایک غیر معمولی سرحدی جھڑپ تھی، جس میں فوجی بغیر ہتھیاروں کے لڑتے ہوئے اپنی جانیں گنوا بیٹھے تھے۔ فوجیوں نے لاٹھیوں اور پتھروں سے مقابلہ کیا، یہ حالیہ ہندوستانی تاریخ کی سب سے جذباتی کہانیوں میں سے ایک ہے۔
اپنی شاندار کہانی اور عمدہ اسٹار کاسٹ کے ساتھ بیٹل آف گلوان حالیہ برسوں میں ہندستانی فوج کو پیش کی جانے والی سب سے مؤثر فلمی خراجِ عقیدت قرار دی جا رہی ہے۔
سلمان خان نے 45 دن کے شیڈول میں ’’بیٹل آف گلوان‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ ہدایتکار اپوروا لکھیا نے فلم کے سیٹ سے پردے کے پیچھے کے کچھ خاص لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔

Share This Article
Leave a comment