ہندوستان کی انڈر–19 ٹیم نے آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے شکست دی

Aawami News Desk

برسبین، 21 ستمبر : ہینل پٹیل (تین وکٹ)، کشَن کمار اور کوشِک چوہان (دو، دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد ابھیگیان کنڈو (ناٹ آوٹ 87) اور ویدانت تریویدی (ناٹ آوٹ 61) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان کی مردوں کی انڈر–19 ٹیم نے اتوار کے روز پہلے یوتھ ون ڈے مقابلے میں آسٹریلیا کو 117 گیندیں باقی رہتے سات وکٹوں سے ہرا دیا۔
226 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان کی انڈر–19 ٹیم کے لئے ویبھو سوریہ ونشی اور کپتان آیوش مہاترے نے تیز شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لئے 50 رنز جوڑے۔ ہندوستان کا پہلا وکٹ ویبھو سوریہ ونشی کے طور پر گرا۔ ویبھو نے 22 گیندوں پر سات چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 38 رنز بنائے۔
اس کے بعد کپتان آیوش مہاترے (6) اور وہان ملہوترا (9) کی وکٹ جلدی گر گیئی۔ لیکن بعد میں ویدانت تریویدی اور ابھیگیان کنڈو نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30.3 اوور میں 227 رنز بنا کر ہندوستان کو سات وکٹ سے جیت دلائی۔ ابھیگیان کنڈو نے 74 گیندوں پر آٹھ چوکے اور پانچ چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آوٹ 87 رنز بنائے، جبکہ ویدانت تریویدی نے 69 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 61 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے چارلس لیچمنڈ نے دو وکٹ جبکہ ہیڈن شلر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے آسٹریلیا کی انڈر–19 ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لئے اترتے ہی آسٹریلیا کو شروعاتی جھٹکا لگا۔ کشَن کمار نے پہلے ہی اوور میں دونوں اوپنرز، ایلکس ٹرنر اور سائمن بج کو بغیر کھاتہ کھولے پویلین بھیج دیا۔
اس کے بعد اسٹیون ہوگن اور وِل مالازچک نے اننگز سنبھالنے کی کوشش کی اور تیسرے وکٹ کے لئے 33 رنز جوڑے۔ دونوں بلے بازوں کو ہینل پٹیل نے آؤٹ کیا۔ اسٹیون ہوگن نے 39 رنز بنائے جبکہ وِل مالازچک 17 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ ہندوستانی گیند بازوں نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرتے رہے۔
ٹام ہوگن (40)، آریَن شرما (10)، ہیڈن شلر (9) اور بین گورڈن (16) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا نے مقررہ 50 اووروں میں نو وکٹ پر 225 رنز بنائے۔ جان جیمز 68 گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 77 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ہندوستان کی انڈر–19 ٹیم کے لئے ہینل پٹیل نے تین وکٹ، کشَن کمار اور کوشِک چوہان نے دو، دو وکٹ جبکہ آر ایس امبریش نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Share This Article
Leave a comment