رام گڑھ پولیس نے گولہ علاقہ میں موٹر سائیکل چور گروہ کا خلاصہ کیا

Aawami News Desk

عوامی نیوز نمائندہ
گولہ؍ رام گڑھ: ضلع کے گولہ اور رجرپا پولیس نے موٹر سائیکل چوروں کے گروہ کا خلاصہ کر دیا ہے۔ پولیس نے 12 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ رام گڑھ کے ایس پی اجے کمار نے پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی ہے۔ جانکاری دیتے ہوئے ایس پی اجے کمار نے بتایا کہ ضلع کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ کے بعد رام گڑھ کے ایس ڈی پی او پرمیشور پرساد کی قیادت میں ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی۔ ایس پی نے بتایا کہ اسی سلسلے میں، ٹیم کو ایک اطلاع ملی کہ ایک اپاچی موٹر سائیکل پر تین افراد گولہ ڈی وی سی چوک کی طرف جا رہے ہیں۔ پولیس نے گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا تو وہ بھاگنے لگے۔ جس کا پیچھا کیا گیا اوروہ تینوں پکڑے گئے۔ پوچھ گچھ کے دوران تینوں افراد نے اپنی شناخت بالترتیب مکیش مہتو، پریم کرمالی اور محمد احسن انصاری کے طور پر کی۔ جب ان سے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو تینوں نے بتایا کہ انہوں نے اگست کی رات گولا میں سوتری کے قریب سے اپاچی موٹرسائیکل چوری کی تھی، انہوں نے بتایا کہ یہ موٹرسائیکل انہوں نے گزشتہ کئی دنوں سے گولا رجرپا، رام گڑھ اور برلنگا تھانوں سے چوری کی تھی۔ جسے ہم نے بیچنے کے لیے چھپا رکھا ہے۔ تینوں آدمیوں کی نشاندہی پر کہ موٹرسائیکلیں جنگل میں چھپا کر رکھی گئی تھیں۔ پولیس نے مجموعی طور پر 11 موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں۔ ایس پی نے کہا کہ موٹر سائیکل چور اس انکشاف سے حیران رہ گئے۔ اب علاقے میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں کمی آئے گی۔ ساتھ ہی عوام سے اپیل کی گئی کہ اگر واردات ہوتےہیں تو اس کی جانکاری فوراً انتظامیہ کو دیں۔انہوں نے ٹیم میں شامل سینئرعہدیداروں اور پولیس اہلکاروں کو ان کے اچھے کام پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد کی مجرمانہ تاریخ طویل ہے۔ وہ عرصہ دراز سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کر رہے تھے۔ چھاپہ مار ٹیم میں پرمیشور پرساد، سب ڈویژن پولیس آفیسر، پتراتو، پنکج کمار، پولس انسپکٹر، گولا زون، کرشنا کمار، اسٹیشن انچارج، رجرپا، رام گڑھ تھانہ، ابھیشیک کمار، اسٹیشن انچارج، گولا تھانہ، رام گڑھ، اشوک کمار، اسٹیشن انچارج، برلنگا تھانہ، اوگرلا سوامی تھانہ، رام گڑھ پولیس اسٹیشن انچارج، اشوک کمار وغیرہ شامل تھے۔

Share This Article
Leave a comment