تیاریاں زوروں پر:اشرف الحق مظاہری
عوامی نیوز نمائندہ
رانچی(عادل رشید):مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے کاانیسواں جلسہ دستار بندی8نومبر کوتزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہونے جارہاہے۔جلسہ کی صدارت خانوادہ قاسم نانوتوی ؒ کے چشم و چراغ حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی مہتمم وقف دارالعلوم دیوبند فرمائیںگے۔جلسہ کو خطاب کرنے کے لئےمشہور ومعروف علماء کرام تشریف لارہے ہیں۔جن میں حضرت مولانا احمدالحسینی یوپی،حضرت مولانا غیور احمد قاسمی سہارنپور،حضرت مولانا مفتی محمد سہراب ندوی پٹنہ،حضرت مولانا مفتی محمد انور قاسمی قاضی شریعت رانچی،تالی قرآن قاری صہیب احمد معاون ناظم مدرسہ عالیہ،شاعر اسلام قاری جمشید جوہر،بلبل جھارکھنڈ قاری نثار دانش لوہردگا۔انکے علاوہ ملک وریاست کے موقر ومعزز علماء کرام شرکت فرمارہے ہیں۔مذکورہ جانکاری حضرت مولانا قاری محمد اشرف الحق مظاہری ناظم مدرسہ عالیہ نے دی ہے۔قاری اشرف الحق مظاہری نے کہاکہ جلسہ کی نقابت حضرت مولانا محمد صابرالحسینی المظاہری نائب سرپرست و صدر مجلس علماء جھارکھنڈ کریںگے۔مجلس منتظمہ میں حضرت قاری عبدالرئوف ،حضرت مولانا مکرم حسین ،حضرت مولانا امتیاز احمد قاسمی،حضرت مولانا محمد منصور المظاہری،حضرت مولانا محمد شہاب الدین المظاہری،حضرت مولانا محمد فیروز ندوی ہیں۔مجلس استقبالیہ میںحضرت مولانا محمد تاج الدین قاسمی،حضرت مولانا احمد حسین قاسمی،حضرت مولانا محمد مصطفی المظاہری، حضرت مولانا معین الدین ،حضرت قاری خالد سیف اللہ،حضرت قاری مظفر حسین،حضرت مولانا شہامت حسین قاسمی،حضرت مولانا مرتضی حسن قاسمی، حضرت حافظ عبدالقدوس،حضرت حافظ محمد عرفان،حضرت حافظ گلشاد،حضرت حافظ محمد مشتاق ہوںگے۔قاری اشرف الحق المظاہری نے کہاکہ انیسواں جلسہ دستار بندی میں 342 فارغین کے سروں پر دستار فضیلت علماء کرام کے ہاتھوں باندھی جائے گی۔
مدرسہ عالیہ کانکے کاانیسواں جلسہ دستار بندی8نومبر کو
Leave a comment
Leave a comment


