پولیس نے چوری کے معاملے کا خلاصہ کیا، دو گرفتار

Aawami News Desk

عوامی نیوز نمائندہ
بیرمو:بیرمو سب ڈویژنل پولیس آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں سب ڈویژنل پولیس افسر وششتھ نارائن سنگھ نے بتایا کہ جب ایمینوئل مرمو مسلح فورس کے ساتھ جریڈیہ پولیس تھانہ کے تحت توپکاڈیہ علاقے میں شام کی گشت پر تھے، تو انہیں کھٹری میں مہاکال پٹرول پمپ کے قریب سڑک پر جنگل کی جھاڑیوں کے اندر ایک پک اپ گاڑی ملی۔ یہ دیکھ کر اسے شبہ ہوا کہ کوئی مشتبہ سرگرمی ہونے کا امکان ہے جس کی اطلاع جریڈیہ پولیس تھانہ کے انچارج ونے چندر مہتو کو دی گئی۔ اس کے بعد مسٹر مہتو اپنی ٹیم کے ساتھ پٹرول پمپ کے قریب پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر چھاپہ مارا۔ وی ایس پی ایل کمپنی کے الیومینیم کے تار چوری کر رہے دو افراد بیجناتھ مرمو عمر 25 سال، باپ کا نام ہوپان مانجھی، گاؤں کھٹری، اور مہانند مانجھی، عمر 50 سال، باپ کا نام شیام لال مانکھی، گاؤں کھٹری کو سامان کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ گاڑی نمبر ڈبلیو بی37 ای۔5464 میں چوری کے چار بنڈل الیومنیم کا تار جس کا وزن تین سو کیلو گرام لب بھگ ضبط کیا گیا۔ساتھ ہی لوہا کاٹنے والا کٹر، اوپو کمپنی کا موبائل اور ایک سی ایم ایف کمپنی کا موبائل کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ وہیں اس چھاپہ ماری میں پولیس انسپکٹر ہتنارائن مہتو، پولس انسپکٹر وکاس کمار وشکرما، سب انسپکٹر ایمانوئل مرمو اور مسلح افواج چھاپے میں شامل تھے۔ پریس کانفرنس کے بعد گرفتار افراد کو تینوگھاٹ جیل بھیج دیا گیا۔

Share This Article
Leave a comment