رانچی: جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے گھاٹ شیلا ضمنی انتخاب کے لیے سمیش سورین کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔
سمیش سورین کا نام پارٹی کی مقامی اور مرکزی قیادت کے باہمی غور و خوض کے بعد حتمی طور پر طے کیا گیا ہے۔
مسٹرسورین 17 اکتوبر کو گھاٹ شیلا ضمنی انتخاب کے لیے نامزدگی فارم داخل کریں گے۔ وزیراعلیٰ ہیمنت سورین سمیت مہاگٹھ بندھن کے کئی سینئر لیڈر اس موقع پر موجود رہیں گے۔
اگست 2025 میں آنجہانی وزیر تعلیم رام داس سورین کا انتقال ہو گیا تھا اور اسی وجہ سے یہ ضمنی انتخاب ہورہاہے۔
سمیش سورین رام داس سورین کے فرزندہیں اور قبائلی ووٹ بینک میں ان کی مضبوط گرفت مانی جاتی ہے۔
اس ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بابولال سورین کو اپنا امیدوار بنایا ہے، جو سابق وزیراعلیٰ چمپئی سورین کے بیٹے ہیں۔
گھاٹ شیلاضمنی انتخاب: جے ایم ایم نے سمیش سورین کو امیدوار بنایا
Leave a comment
Leave a comment


