عوامی نیوز نمائندہ
بیرمو:بیرمو اسمبلی حلقہ کے بیرمو بلاک میں کانگریس نے ’’ووٹ چور گدی چھوڑ‘‘ کے نام سے دستخطی مہم شروع کرتے ہوئے مودی حکومت کے خلاف بڑا حملہ کیا۔ اس پروگرام میں بیرمو بلاک کے کانگریس لیڈران موجود تھے۔ اس مہم کے سلسلے میں کانگریس لیڈروں اور پارٹی کارکنوں نے صبح ایک اہم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں بیرمو بلاک کے صدر چھیدی نونیا نے "ووٹ چور گی چھوڑ” دستخطی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ بلاک سطح کی میٹنگ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسے ملک کی جمہوریت کے تحفظ کے لیے ایک فیصلہ کن قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ ہمارے قومی لیڈر راہل گاندھی جمہوریت کے تحفظ اور دفاع میں اکیلے ہیں۔ آج پورا ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی جمہوریت کو آج ایک بڑے خطرے کا سامنا ہے، جس کے خلاف یہ تحریک شروع کی گئی ہے۔ دستخطی مہم میں بنیادی طور پر بیرمو بلاک کے بیدکارو مشرقی، مغربی، بیرمو جنوبی، مغربی کے انٹک لیڈر سبودھ سنگھ پوار، کانگریس لیڈر پمی سنگھ، ریاستی جنرل سکریٹری اجنتا کماری، بلاک صدر گیتا دیوی، گنیش نشاد، مکھیہ کے نمائندہ سنت کمار، منا سنگھ، سنجے سنگھ، ہری کرشن سنگھ، سنتوش سنگھ، پرمود سنگھ، سنیل شرما، روشن سنگھ سمیت کثیر تعداد میں کارکن موجود تھے۔
بیرمو بلاک کانگریس نے دستخطی مہم شروع کی
Leave a comment
Leave a comment


