موبائل لوک عدالت، انصاف کے تئیں بیداری کا ایک اہم قدم

Aawami News Desk

عوامی نیوز نمائندہ
صاحب گنج: ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی صاحب گنج نے تالجھاری بلاک کے احاطے میں ایک موبائل لوک عدالت کا انعقاد کیا۔ اس دوران صاحب گنج کے ادھیکار مترا اروند ٹھاکر نے لوگوں کو انصاف کے بارے میں بیدار کیا اور مختلف قانونی مسائل پر جانکاری دی۔ قانونی مسائل پر جانکاری دیتے ہوئے مسٹر ٹھاکر نے لوگوں کو گھریلو تشدد، جسمانی ہراسانی، جنسی ہراسانی، زبانی اور جذباتی ہراسانی، معاشی ہراسانی، سڑک حادثہ، ڈائن بساہی کے بارے میں آگاہ کیا۔ لوگوں کو بتایا گیا کہ وہ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی صاحب گنج کے دفتر میں مفت درخواست دے سکتے ہیں اور مناسب انصاف حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ نیشنل لیگل سروس اتھارٹی، نئی دہلی کے ٹول فری نمبر 15100 پر کال کرکے اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔ اس موقع پر اتھارٹی ممبران ارون کمار، آشیش دتہ، سی او نیز بی ڈی او رام سمن پرساد، پردیپ سنگھ سمیت دیگر کارکنان اور درجنوں خواتین اور مرد موجود تھے۔

Share This Article
Leave a comment