جھارکھنڈ سکریٹریٹ آئندہ سات دنوں تک بند، صرف 24 اکتوبر کو دفاتر کھلیں گے

Aawami News Desk

رانچی، 21 اکتوبر (یواین آئی) جھارکھنڈ حکومت کی جانب سے طے شدہ تعطیلات کے سبب آئندہ سات دنوں تک سرکاری دفاتر میں کام کاج مکمل طور پر بند رہے گا۔
22 اکتوبر کو گوردھن پوجا، 23 اکتوبر کو بھیا دوج اور چترگپت پوجا کی تعطیلات مقرر ہیں۔ اسی طرح 25 اور 26 اکتوبر کو سنیچر اور اتوار ہونے کی وجہ سے دفاتر بند رہیں گے۔
مرکزی سکریٹریٹ اور اس سے منسلک دفاتر میں صرف 24 اکتوبر کو ہی کام ہوگا۔ اس کے بعد 27 اور 28 اکتوبر کو چھٹھ پوجا کے ارگھ کے موقع پر تعطیل رہے گی۔
این آئی ایکٹ کے تحت ان دونوں دنوں میں قومی سطح پر بھی بند رہنے کے باعث ریاست کے مرکزی دفاتر اور سرکاری ادارے بھی بند رہیں گے۔

Share This Article
Leave a comment