ہندوستان یونی لیور کو 2694 کروڑ روپے کا منافع

Aawami News Desk

ممبئی: ایف ایم سی جی کمپنی ہندوستان یونی لیور نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 2,694 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے، جو پچھلے مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 2,595 کروڑ روپے سے چار فیصد زیادہ ہے۔آج صبح ہونے والی بورڈ میٹنگ میں سہ ماہی اور ششماہی مالیاتی نتائج کی منظوری کے بعد، کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ اس سہ ماہی کے دوران اس کا کل کاروبار 16061 کروڑ روپے تھا، جو دو فیصد کی ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مالی سال 2025-26 کے لیے 1 روپے فی ایکویٹی شیئر پر 19 روپے کے عبوری ڈیویڈنڈ کی بھی منظوری دی ہے۔ اس کی ریکارڈ تاریخ 07 نومبر ہوگی جبکہ ڈیویڈنڈ 20 نومبر کو ادا کیا جائے گا۔کمپنی کے حصص آج تقریباً 2,598 روپے فی شیئر ٹریڈ کر رہے ہیں۔کمپنی نے مستقبل قریب کے تناظر کے بارے میں کہا کہ سامان اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) سے متعلق اتھل پتھل اکتوبر میں بھی جاری رہے گی اور نومبر سے پہلے چیزیں مستحکم نہیں ہوں گی۔ اس نے امید ظاہر کی کہ مجموعی طور پر رواں مالی سال کی دوسری ششماہی پہلی ششماہی سے بہتر رہے گی۔ کمپنی حجم میں اضافے پر توجہ دے رہی ہے۔سگمنٹ کی بنیاد پر ہوم کیئر کاروبار سے اسے سب سے زیادہ 5667 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ فوڈ سیگمنٹ سے 3869 کروڑ روپے اور خوبصورتی اور تندرستی کے سیگمنٹ سے 3389 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ پرسنل کیئر سیگمنٹ کا حصہ 2426 کروڑ روپے تھا۔

Share This Article
Leave a comment