رانچی: جھارکھنڈ آرمڈ فورسز-2 کے ایک سپاہی شیو پوجن راجوار نے رانچی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کر لی۔یہ واقعہ جمعرات کی صبح اس وقت سامنے آیا جب سپاہی کے کمرے کا دروازہ کافی دیر تک بند رہنے سے پریشان مقامی لوگوں نے کھڑکی سے اندر جھانک کر دیکھا۔ انہیں وہاں شیو پوجن راجوار کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ پولس کو فوری طور پر واقعے کی اطلاع دی گئی۔پولس ذرائع نے آج بتایا کہ مہلوکہ شیو پوجن راجوار کا تعلق ضلع بوکارو کے پیٹوار علاقہ سے تھا۔ واقعہ کے بعد ہٹیا کے ڈی ایس پی پرمود کمار مشرا اور دھروا تھانے کے انچارج جائے وقوعہ پر پہنچے۔ پولس نے لاش کو قبضے میں لے کر ایف ایس ایل ٹیم کو جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے بلایا۔ تحقیقات کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ریمس بھیج دیا گیا ہے۔ہٹیا کے ڈی ایس پی پرمود کمار مشرا نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ فوجی خاندانی جھگڑے کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں تھا۔ خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے مقامی باشندوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش جاری ہے اور تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔مقامی حکام اور پولیس انتظامیہ نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پولس اور ایف ایس ایل ٹیم تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر آگے کارروائی کرے گی۔


