عوامی نیوز ، نمائندہ
رانچی: وقف ترمیم 2025 کی دفعہ 61 کے (1A) کے مطابق، تمام مسلم وقف املاک یعنی قبرستان، مسجد، مدرسہ، خانقاہ یا جو وقف کی پراپرٹی ہے اس کو لیکر آج آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ جھارکھنڈ کے کنوینر ڈاکٹر مجید عالم،ممبر ڈاکٹر اے علام،مجلس علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری مفتی طلحہ ندوی،مولانا اصفر مصباحی نے مشترکہ طور پر کہاکہ مرکزی حکومت کے مطابق امید پورٹل 2025 پر وقف املاک کے پیپر کو امید پورٹل میں اپلوڈ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 دسمبر سے پہلے وقف املاک کو امید پورٹل پر اپ لوڈ نہیں کیا گیا تو وقف پراپرٹی کے سکریٹری، متولی یا نگراں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اور انہیں 6 ماہ قید یا 20ہزار روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممبر سکریٹری یا متولی یا نگراں یہ کام 5 دسمبر 2025 سے پہلے کر لیں۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ مسلسل لوگوں کو بیدار کرنے کا کام کر رہا ہے، جھارکھنڈ کی تمام تنظیمیں بھی اس میں شامل ہیں۔ اس پریس کانفر میں ڈاکٹر مجید عالم، ایڈوکیٹ اے علام، مفتی طلحہ ندوی، مولانا اصغر مصباحی موجود تھے۔
امید پورٹل میں وقف املاک کے رجسٹریشن کے حوالے سے آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ جھارکھنڈ کی پریس کانفرنس
Leave a comment
Leave a comment


