رانچی میں شوہر نے بیوی کا گلا دباکر قتل کیا، ملزم گرفتار

Aawami News Desk

رانچی: جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے گوندا تھانہ علاقے کے مسیڑگونڈا واقع لوہرا کوچا میں ایک خاتون کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ جمعہ کی دیر رات پیش آئے واقعے کے مطابق شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا۔ غصے میں آکر شیبوکچھپ نے اپنی بیوی راہیل کچھپ کا گلا دبا دیا، جس سے اس کی موت ہو گئی۔ قتل کے بعد وہ کافی دیر تک اپنی بستی میں ہی چھپا رہا۔ صبح جیسے ہی لوگوں کو راہیل کی موت کی خبر ملی، بستی میں ہڑکمپ مچ گیا اور فوراپولیس کو اطلاع دی گئی۔صدر ڈی ایس پی سنجیو بیسرا اور گوندا تھانہ انچارج ابھے کمار سنہا کی قیادت میں موقع کا معائنہ کیا گیا۔ تفتیش میں شیبو کا جرم سامنے آیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران شیبو نے اپنی بیوی کے قتل کی بات قبول کر لی۔ بتایا گیا کہ شیبو اور راہیل کی شادی 2011 میں ہوئی تھی، لیکن کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان جھگڑے اور اختلافات چل رہے تھے۔ڈی ایس پی سنجیو بیسرا نے بتایا کہ شیبو کوشبہ تھا کہ اس کی بیوی کے کسی اور کے ساتھ تعلقات ہیں اور یہی قتل کی اصل وجہ بنی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف ضروری کارروائی شروع کر دی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ریمس بھیج دیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a comment