آنے والے نسل کو ہم کیا دے رہے ہیں اس کی فکر ہر ایک مسلمان کو کرنی چاہیے:الحاج شاہ عمیر

Aawami News Desk

ہادیہ نیشنل ایجوکیشنل کونسل کی جانب سے “ہمارے پیارے نبی ﷺ کوئز مقابلہ” کا انعقاد
عوامی نیوز نماندہ
رانچی:ہادیہ نیشنل ایجوکیشنل کونسل گزشتہ پانچ برسوں سے جھارکھنڈ کی سرزمین پر تعلیمی و اصلاحی خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس دوران کونسل نے تقریباً دو سو دیہاتوں میں ماڈل مکتب کے قیام کے ذریعے تعلیمی بیداری اور دینی تربیت کا ایک حسین نظام قائم کیا ہے۔بچوں کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان میں تہذیبی و ثقافتی شعور بیدار کرنے کے لیے کونسل وقتاً فوقتاً مختلف علمی و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر “ہمارے پیارے نبی ﷺ کوئز مقابلہ” کا کامیاب انعقاد پرکھنڈ انجمن اسلامیہ، راتوں (رانچی) میں کیا گیا۔آج کے اس پروگرام کے مہمان خصوصی جمعیت علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری الحاج شاہ عمیر تھے اور مہمان اعزازی مجلس علماء جھارکھنڈ کے جنرل سکریٹری مفتی طلحہ ندوی تھے۔مہمان خصوصی الحاج شاہ عمیر نے اپنے خطاب میں کہاکہ جمعیت علماء جھارکھنڈ کو مضبوط کرنا ہی میرا مقصد ہے۔جمعیت علماء کے تحت جو شعبہ چلتے ہیں انشاء اللہ بہت جلد جھارکھنڈ میں دیکھنے کو ملے گا۔آج مکتب کے اس پروگرام میں ہم بس اتنا ہی کہیںگے کہ مکتب کے نظام کو اور مکتب کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔آنے والے نسل کی فکر ہر ایک مسلمان کو کرنی چاہیے۔ کہ اہم اپنے آنے والے نسل کو کیا دے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے کائنات کی ہر چیز کو نظام کے ساتھ ترتیب دیا ہے۔ جیسے سورج کا ایک وقت مقر رہ پر نکلنا اور وقت مقررہ پر غروب ہونا ،دن کے اجالے کے بعد رات کا اندھیرا، رات کے اندھیرے کے بعد دن کا اجالا۔یہ سب اللہ تعالی کے بنائے ہوئے ایک منظم نظام کے تحت ہے اور اس میں انسانوں کے لیے راحت ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر کام منظم طریقے سے کرنا چاہیے۔الحاج شاہ عمیر نے کہاکہ مکتب میں بھی نظام ہونا ضروری ہے۔ہم صرف مدرسہ پر دھیان دیںگے اور مکتب کمزور ہو گیا تو پھر کوئی فائدہ نہیں۔جس طرح سے کوئی طالب علم آٹھویں ،دسویں بورڈ میں زیرو ہے اور آگے کی پڑھائی پر فوکس کر رہا ہے تو پھر کوئی فائدہ نہیں۔مکتب میرا جڑ ہے اس لئے جڑ کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔جمعیت علماء کا اس پر کام چل رہا ہے انشاء اللہ اگر مکتب چلانے والوں کا ساتھ ملا تو ہم جمعیت علماء کے ساتھ آگے بڑھیںگے۔ہم آئے ہوئے گارجین حضرات سے اپیل کرنا چاہوںگا کہ اپنے بچوں کو مکتب سے جوڑیں۔الحمدلللہ مولانا تبریز بخاری نے مکتب کے نظام کو بہتر طریقے سے چلا رہے ہیں۔انکو مبارکباد۔ہم چاہیںگے کی جمعیت علماء کے مکتب نصاب کو شامل کیا جائے۔آج ہمارے بچیاں تعلیم کے میدان میں اپنی پرچم لہرا رہی ہیں۔اس کوئیز مقابلہ میں بھی ماشاء اللہ ایک بچی نے بھی اول پوزیشن حاصل کی۔وہیںمہمان اعزازی مجلس علماء جھارکھنڈ کے جنر ل سکریٹری مفتی طلحہ ندوی نے تعلیم کی اہمیت،اسلام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مفتی طلحہ نے کہاکہ جو بچے کامیاب ہوے اور جو نہیں ہوئے دونوں کو مبارکباد۔محنت اور لگن ضروری ہے۔بچوں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔بس آپ کی محنت اور لگن آپ کو اپنی منزل تک پہونچائے گی۔یہ پروگرام تین مرحلوں پر مشتمل تھا۔پہلا مرحلہ مکتب لیول پر منعقد ہوا، جس میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو رینج لیول کے مقابلے میں شامل کیا گیا۔رینج سطح پر چار حلقوں — مانڈر رینج، اٹکی رینج، بڑھمو رینج اور کانکے رینج — کے منتخب طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ان رینج لیول کے مرحلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو ریجنل لیول کے فائنل مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا۔اس موقع پر انجمن اسلامیہ راتو بلاک کے صدر عطاء اللہ،جنرل سکریٹری انیس الرحمان،مولانا تبریز بخاری، مولانا انصار،انصار الحق،مجاہدالاسلام،محمد طاہر،مصدق ہدوی،سیف ہدوی،حافظ عارف،مولانا عزیر،مولانا پرویز سمیت کئی لوگ موجودتھے۔

Share This Article
Leave a comment