جمعیت علماء ہند کے ششماہی پروگرام میں جھارکھنڈ کے وفد نے شرکت کی

Aawami News Desk

رانچی:جمعیت علماء ہندکے زیر اہتمام یکم تا دونومبر2025 سنیچرواتوار جمعیت چلڈرن ولیج انجار گجرات میں منعقدہ مرکزی ششماہی پروگرام کا انعقادکیا گیا۔ جس میںکئی صوبوں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔جھارکھنڈ صوبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے جمعیت علماء جھارکھنڈ کے صدر حضرت مولانا عبدالقیوم القاسمی اور جمعیت علماء رکن مجلس عاملہ حضرت مولانا اصغر مصباحی نے شرکت فرمائی۔اس ششماہی پروگرام میں حضرت مولانا سید محمود اسعدمدنی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیت علماء ہند ،حضرت مولانا محمد سلمان صاحب بجنوری نائب صدر جمعیت علماء ہند حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی ناظم عمومی جمعیت علماء ہند ،حضرت مفتی سیدمحمد عفان صاحب صدر جمعیت علماء یوپی کےعلاوہ تمام صوبوں کےذمہ داران نے شرکت فرمائی۔صدر جمعیت علماء جھارکھنڈ مولانا عبدالقیوم قاسمی اور مولانا ڈاکٹر اصغر مصباحی نے کہاکہ الحمدللہ ششماہی پروگرام کامیاب رہا۔ہر صوبہ کے ذمہ داران نے اپنی اپنی صوبائی رپورٹ پیش کی۔

Share This Article
Leave a comment