رانچی:جھارکھنڈ کے چیف الیکٹورل آفیسر کے۔ روی کمار نے کہا ہے کہ 11 نومبر کو گھاٹ شِلا اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور تمام پولنگ مراکز پر انتخاب کرانے کے لیے پولنگ ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔
مسٹر کمار نے بتایا کہ پولنگ ٹیمیں اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر پہنچ کر رپورٹ پیش کریں گی۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سکیورٹی کے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ مسٹر کمار ہیڈکوارٹر میں گھاٹ شِلا اسمبلی ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کے لیے قائم کیے گئے ویب کاسٹنگ سینٹر کا معائنہ کر رہے تھے۔
چیف الیکشن آفیسر نے کہا کہ تمام پولنگ مراکز کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ ان کی نگرانی الیکشن کمیشن آف انڈیا، چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر، ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسر کے دفتر اور آر او کے دفتر کے ذریعہ ویب کاسٹنگ کے ذریعہ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھاٹ شِلا ضمنی انتخاب کو پرامن طریقے سے مکمل کرانے کے لیے تمام تر انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ گھاٹ شِلا اسمبلی حلقے کے تمام ووٹر صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے پولنگ مراکز پر جا کر اپنے ووٹ کا استعمال ضرور کریں۔ ساتھ ہی اپنے دوستوں، اہلِ خانہ اور پڑوسیوں کو بھی ووٹ ڈالنے کے لیے ترغیب دیں۔
گھاٹ شلا ضمنی انتخاب کی سی سی ٹی وی اور ویب کاسٹنگ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی: کے روی کمار
Leave a comment
Leave a comment


