رانچی:مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے پترا ٹولی کا 19 واں "جلسہ دستار بندی” پوری طرح سے کامیاب رہا۔ یہ جلسہ شام 7 بجے سے شروع ہوکر دیر رات تک چلی۔ اس تاریخی جلسہ دستار بندی میں ہندوستان کے معروف علماء کرام اور اسلامی سکالرز ،علاقہ کے علماء کرام، استاذہ عظام،علاقہ کے نوجوانوں اور محلے والوں کا دل سے شکریہ ۔مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے پترا ٹولی کے مہتمم حضرت مولانا قاری اشرف الحق مظاہری نے جلسہ کی کامیابی پر سبھی لو گوں کا شکریہ ادا کیا۔مدرسہ کے مہتمم حضرت قاری اشرف الحق مظاہری ناظم مدرسہ عالیہ اور مولانا مکرم نائب ناظم مدرسہ عالیہ اور ذمہ داران حضرت قاری صہیب احمد معاون ناظم مدرسہ عالیہ، حضرت قاری عبدالرؤف شمسی ناظم جلسہ و ناظم مالیات مدرسہ عالیہ،حضرت مولانا مکرم حسین جامعی نائب ناظم مدرسہ عالیہ،حضرت مولانا امتیاز قاسمی معاون ناظم مدرسہ عالیہ،حضرت مولانا منصور مظاہری صدر مدرس مدرسہ عالیہ، حضرت مولانا شہاب الدین مظاہری ناظم تعلیمات مدرسہ عالیہ ،مولانا فیروزقاسمی معاون مدرسہ عالیہ ،حضرت مولانا تاج الدین قاسمی مدرس مدرسہ عالیہ، مولانا احمد حسین قاسمی محاسب مدرسہ عالیہ، مولانا مصطفی مظاہری، مولانا معین، قاری خالدسیف اللہ، قاری مظفر حسین، مولانا شہامت حسین قاسمی، مولانا مرتضیٰ حسن قاسمی، حافظ عبدالقدوس، حافظ محمدعرفان اور حافظ مشتاق نے مشترکہ طور پر کہا کہ الحمدلللہ جلسہ پوری طرح سے کامیاب رہا۔ اس جلسہ میں جن لوگوں نے بھی جلسہ کی کامیابی کے لئے کام کیا،تعاون کیا ہم ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔خصوصا اپنے علاقہ کے نوجوانوں کا اور محلے واسیوں کا جنہوں نے جلسہ کی کامیابی کے بہت محنت کی۔ہم ان سب لو گوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ سب مدرسہ عالیہ عربیہ سے اسی طرح محبت کرتے رہیں گے۔آخیر میں حضرت مہتمم قاری اشرف الحق مظاہری نے باہر سے آنے والے مہمان حضرت مولانا احمدا لحسینی مہتمم مدرسہ مخزن العلوم دلدار نگر یوپی،حضرت مولانا غیور احمد قاسمی مظاہرالعلوم وقف سہارنپور یوپی،مفتی محمد سہراب نائب ناظم امارت شرعیہ پٹنہ، حضرت مفتی محمد انور قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی،قاری جمشید جوہر جامتاڑا،قاری نثار دانش لوہردگا اور آس پاس کے تمام علماء کرام کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔


