رانچی:ریڈ سی انٹرنیشنل اسکول آزاد بستی اور رمضان کالونی کانٹا ٹولی رانچی میں ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر بچوں چلڈرین ڈے منایا گیا۔ ریڈ سی انٹرنیشنل سکول، رمضان کالونی، کانٹا ٹولی، اور آزاد بستی میں چلڈرن ڈے انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ پروگرام کی خاص تھیم پر مبنی تیار کیا گیا تھا۔جس میں پری نرسری سے گریڈ 5 تک کے بچوں نے اپنے پسندیدہ کردار ادا کیے ۔ بچوں نے اپنے انداز سے سب کا دل جیت لیا۔ پری نرسری بچوں نے کارٹون کرداروں کا روپ میںماحول کو خوشیوں سے بھر دیا۔ نرسری کے بچوں نے باربی اور کنگ کا لباس زیب تن کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ پری کے طلباء نے جودھا اکبر اور برفی جیسے کرداروں کو بڑی فصاحت کے ساتھ پیش کیا۔ گریڈ 1 کے بچوں نے سپرمین اور سپر وویمن کے طور پر توانائی اور جوش کا مظاہرہ کیا۔ گریڈ 2 کے بچوں نے خوفناک تھیم پر مبنی منفرد اور دلچسپ انداز پیش کیا۔ کلاس 3 نے مشہور ریٹرو بالی ووڈ ستاروں سے اپنی مشابہت کا مظاہرہ کیا، جبکہ کلاس 4 نے ہندوستانی ٹی وی ستاروں سے اپنی مشابہت سے سب کو محظوظ کیا۔ رمضان کالونی کانٹا ٹولی رانچی برانچ میں اسکولی بچوں نے چلڈرن ڈے، جوش اور شوخی کے ساتھ منایا۔ طلباء کے لیے کئی تفریحی سرگرمیاں، انٹرایکٹو گیمز اور دیگر دلچسپ ایونٹس کا انعقاد کیا گیا۔


