ثناء حج اینڈ عمرہ سروس کے 35 زائرین کا گروپ واپس رانچی ایئرپورٹ پہنچا

Aawami News Desk

رانچی: بلبل کو پھول شمع کو پروانہ چاہیے، مجھ کو رسول پاک کا دیوانہ چاہیے۔ تم کیوں پلٹ کے آے مدینہ سے حاجیوں، تم کو اسی دیار پر رہ جانا چاہیے۔ یہ نظم جھارکھنڈ کے معروف تالی قرآن حضرت قاری صہیب احمد نے پڑھی۔ موقع تھا رانچی ایئرپورٹ پر ثناء حج اینڈ عمرہ سروس سے 35 عازمین کا ایک گروپ کی واپسی کا۔ یہ خوشی کی خبر ہے کہ وہ اپنا مقدس سفر مکمل کر کے بحفاظت وطن واپس لوٹ آئے ہیں۔ عمرہ سے واپسی پر زائرین کا ان کے اہل خانہ نے استقبال کیا۔ تمام زائرین نے واپسی پر کہا کہ حافظ گلشاد اور ان کی ٹیم نے ان کی توقعات سے بڑھ کر اپنی خدمت کا وعدہ پورا کیا۔ زائرین کا کہنا تھا کہ انہیں تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی اور انہیں اپنے سفر کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ثناء حج اینڈ عمرہ سروس کے حضرت حافظ گلشاد کانکے کی قیادت میں لوگ واپس ہوئے۔ جھارکھنڈ کی سب سے معتبر ثناء حج اینڈ عمرہ سروس، 35 عازمین اپنے مبارک سفر سے واپس آئے۔ اس موقع پر زائرین نے ملک و دنیا میں امن و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ حافظ گلشاد نے تمام عازمین کو مکہ اور مدینہ کے 400 میٹر کے دائرے میں واقع چار ستارہ ہوٹلوں میں رہائش کی یقین دہانی کرائی۔ تمام عازمین کو ان کے عمرہ کے دوران تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئیں۔ حافظ گلشاد نے بتایا کہ دسمبر اور جنوری کی بکنگ جاری ہے۔ پیکیج صرف 58 ہزار روپے کا ہے۔ جو لوگ جانا چاہتے ہیں وہ 9709048342 پر کال کرکے رجسٹریشن کرائیں۔حافظ گلشاد نے مزید کہا کہ ثناء حج اینڈ عمرہ کے ساتھ سفر کرنے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ ثناء نسیم جو کہ ایک خاتون گائیڈ ہیں، خواتین کی ضروریات کا خاص خیال رکھتی ہیں۔ اس موقع پر حضرت قاری صہیب احمد، حاجی نسیم، ریاض الحق، سرفراز عالم، محمد عرفان، حسیب انصاری، عابد انصاری، رضامت حسین سمیت کئی معززین موجود تھے۔

Share This Article
Leave a comment