عمرہ زائرین کے حادثے پر جمعیت علماء جھارکھنڈنے گہرے رنج و غم کا کیا اظہار

Aawami News Desk

رانچی:سعودی عرب میں سوموار دیر رات سڑک حادثہ میں45 ہندوستانیو ں کی موت ہو گئی۔مکہ سے مدینہ جاتے وقت ان کی بس ڈیزل ٹینکر گاری سےٹکراگئی۔ عمرہ زائرین کے بس حادثے پرجمعیت علماء جھارکھنڈ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جمعیت علماءجھارکھنڈ کے صدر حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی اور ناظم عمومی الحاج شاہ عمیر نے اس حادثے پر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مدینہ کے قریب ہونے والے اس دردناک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ اس حادثے میں اب تک45عمرہ زائرین جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں سے اکثر کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ اس مشکل گھڑی میں ہماری دلی تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔مولانا عبدالقیوم قاسمی نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "حج اور عمرہ ادا کرنے والے اللہ کے مہمان ہیں۔” ہم امید کرتے ہیں کہ جو لوگ عمرہ کی ادائیگی کے دوران وفات پا گئے، اللہ تعالیٰ انہیں شہادت کا درجہ عطا فرمائے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ ربّ کریم ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ اللہ تعالیٰ سوگوار اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اس غم کو برداشت کرنے کی ہمت دے ۔جمعیت علماء ضلع رانچی اور جمعیت علماء جھارکھنڈ مولانا نعمت اللہ،مولانا منہاج، مولانا رضوان، مولانا اسحاق،مفتی قمر عالم،قاری انصاراللہ،مولانا عبیداللہ قاسمی، مولانا ابوالکلام،حافض تجمل،مولانا منصور، مولانا شہاب الدین، قاری صہیب احمد،مفتی سیف اللہ،حافظ عبدالعزیز ،حافظ عارف، صحافی عادل رشید سمیت جمعیت علماء رانچی اور جمعیت علماء صوبہ جھارکھنڈ کے تمام لو گوں نے رنج وغم کا اظہار کیا۔متوفی میں 17 مرد،18 خواتین اور 10 بجے شامل ہیں۔ حادثہ میں صرف ایک شخص زندہ بچا ہے۔ اس کی پہچان محمد عبدل شعیب کے طور پر کیا گیا ہے۔شعیب ڈرائیور کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔حیدرآباد پولس کے مطابق 9نومبر کو 54 لوگ حیدر آباد سے عمرہ پر گئے تھے ۔23 نومبر کو واپسی تھا۔ان میں سے چار لوگ اتوار کو کار سے مدینہ گئے تھے اور وہیں رک گئے۔بس میں46 لوگ سوار تھے۔

Share This Article
Leave a comment