رانچی:جمعیت علماء جھارکھنڈ کی مجلس عاملہ ،صدور ،نظماء اور مدعوئین خصوصی کا ایک اہم مشاورتی پروگرام آج بتاریخ 20 نومبر 2025 بمقام جامعہ حسینیہ جامعہ نگر کڈرو رانچی میں منعقد ہوئی۔یہ دو نشستوں پر مشتمل تھی۔ نشست اول کی صدارت حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی صدر جمعیت علماء جھارکھنڈ نے کی اور نشست دوم کی صدارت حضرت مولانا منہاج رحمانی نائب صدر جمعیت علماء جھارکھنڈ نے کی۔نشست کی شروعات حافظ محمد عارف کے تلاوت قرآن پاک اور نعت نبی تالی قرآن حضرت قاری صہیب احمد نے پڑھی۔ خطبہ استقبالیہ حضرت مولانا نجم الدین قاسمی مہتمم مدرسہ جامعہ حسینیہ نے پیش فرمائی جسمیں انہوں نے جملہ شرکاء و معزز مہمان کرام کا شکریہ ادا کیا۔نشست ایجنڈہ کے مطابق آگے بڑھی۔سابقہ کارروائی کی خواندگی حضرت مولانا اصغر مصباحی سابق ناظم اعلیٰ جمعیت علماء جھارکھنڈ نے پیش کی۔جس میں انہوں نے جمعیت علماء جھارکھنڈ کی سابقہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے جمعیت کی اہمیت و افادیت کو اختصارکیساتھ بیان کیا اور نو منتخب عہدیداران سے بہتر کارکردگی کی توقع ظاہر فرمائی۔ضلعی یونٹوں کی کارگزاری حضرت مولانارفیق دمکا نے ضلع دمکا کے اعتبار سے مکاتب کے نظم وضبط اور استحکام،اصلاح معاشرہ کے عنوان سے متعدد مقامات پر اصلاحی پروگرام ،مسلمانوں کے ملی مسائل جیسے امور پر رپورٹ پیش کی۔مفتی حسیب پاکوڑ نے بھی اصلاح معاشرہ پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ باضابطہ علماء کی ایک ٹیم ہے۔جو معاشرے میں برائی بالخصوص نشہ خوری کے روک تھام کے لئے مستعد ہے۔مولانا رضوان قاسمی نائب صدر جمعیت علماء جھارکھنڈ نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ ضلع دیوگھر میں بھی اصلاح معاشرہ کے عنوان سے پروگرام منعقد کرانے کے لئے دو کنوینر منتخب ہیں۔اس عنوان پر پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔ مکاتب کو منظم کرنے کے سلسلے میں بھی کوشش جاری ہے۔وہیں حافظ عبدالعزیز رانچی نے ضلع رانچی کی کارکردگی پیش فرماتے ہوئے کہاکہ ضلع رانچی اور چانہوں بلاک کے اعتبار سے بھی جمعیت کے نقوش وخطوط پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔صوبہ میں ہونے والے ایس آئی آر کے تعلق سے لو گوں کو بیدار کیا جارہاہے۔اور ناواقف لو گوں کو ممکنہ مددومعاونت کیلئے افراد بھی مختص کیے گئے ہیں۔بلاک لیبل پر جمعیت ہے اس کیلئےایک آفس بھی جامعہ عربیہ مدینتہ العلوم ٹانگر بیجو پاڑہ میں ایک کمرہ کا تعین ہوچکاہے۔ساتھ ہی مکاتب کے سروے کیلئے فارم کی تقسیم کی جاچکی ہے۔اور اصلاح معاشرہ کے عنوان پر ہفتہ میں ایک دن مغرب تا عشاء پروگرام طے ہو چکا ہے۔ وہیں حضرت مولانا منہاج الدین رحمانی نائب صدر جمعیت علماء جھارکھنڈ نے ضلع سمڈیگا کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ کووڈ 19 کے دور میں بلاتفریق مذہب وملت جمعیت علماء کے توسط سے لو گوں کی ممکنہ خدمت کی۔مزید مکاتب کے تعلق سے بھی قابل قدر خدمات کا ذکر کیا۔بالخصوص بڑھتے ہوئے اس ارتداد کے دور میں بہت سی ایسی مسلم بچیاں جو مرتد ہو چکی تھیں ان کو دوبارہ ایمان میں داخل کرنے کیلئے خصوصی جدوجہد کیا اور بفضلہ تعالیٰ اس میں کامیابی بھی حاصل ہوئی۔سدبھائونا منچ کا انعقاد کرکے علاقے میں مسلمانوں اور برادران وطنکے درمیان بھائی چارہ کا ماحول قائم کیا۔آئندہ کے اعتبار سے جمعیت یوتھ کلب کو عملی طور پر قائم کرنے اور عملی جدوجہد کا منصوبہ ہے۔وہیںمولانا عبدالواجد چترویدی لاتیہار نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا علاقہ نہایت پسماندہ ہے۔ تاہم مکاتب کی تنظیم و استحکام پر کام ہورہاہے۔اور اصلاح معاشرہ کے عنوان سے بھی کام ہورہاہے۔مزید کہاکہ 100مکاتب کے قیام اور جمعیت یوتھ کلب کے قیام کا منصوبہ ہے۔مولانا زاہد کوڈرما نے مکاتب اور اصلاح معاشرہ پر کام ہونے اور آئندہ اس میں مزید بہتری لانے کے تعلق سے رپورٹ پیش کی۔مولانا عبدالحمید مظاہری لوہردگا نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ لوہردگا میں بین المذاہب منافرت کو کم کرنے بلکہ ختم کرنے کیلئے سدبھائونا منچ کا پروگرام کیا۔ جس کا خاطر خواہ فائدہ ہوا۔شہر ،مساکین اور بیوائوں کیلئے رمضان المبارک میں افطار کٹ کا انتظام ہر سال جمعیت علماء کی طرف سے کیا جاتا ہے۔ اصلاح معاشرہ کے عنوان سے بھی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔اور مکاتب کو بھی مضبوط کرنے کا منصوبہ ہے۔مفتی معزالدین کانکے نے کانکے بلاک کا رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ اصلاح معاشرہ اور مکاتب کے کام کو منظم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔معاشرہ میں پھیلی برائی پر بھی لگام لگانے کی فکر کی جارہی ہے۔ ایس آئی آر کے تعلق سے بھی لو گوںکو بیدار کیا جا رہا ہے۔جبکہ سکریٹری رپورٹ الحاج شاہ عمیر ناظم اعلیٰ جمعیت علماء جھارکھنڈ نے پیش کی۔ الحاج شاہ عمیر نے کہاکہ تدریب المعلمین کا قیام، چندوا، رانچی،چترا، پاکوڑ، کوڈرما، صاحب گنج، دمکا، سمڈیگا۔حاجی شاہ عمیر نے کہاکہ میرا مقصد ہے کہ ہم جمعیت کو گائوں گائوں تک مضبوط بنا دیں۔ اس میں آ پ سب کا ساتھ اگر مل گیا تو انشاء اللہ کام نظر آئے گا۔وہیں مولانا دلاور حسین قاسمی نے جمعیت یوتھ کلب کے پس منظر میں یوتھ کلب کے قیام کا مقصد اور طریقہ کار پر مختصر اور جامع روشنی ڈالی اور اس کی اہمیت و افادیت کو بتلایا۔ایس آئی آر پر وہاب دانش اور صحافی عادل رشید نے اس متعلق جانکاری دی۔ حضرت مولانا عبدالواجد چترویدی لاتیہار نے اصلاح معاشرہ کی اہمیت وافادیت اور قیام کے سلسلے میں مختصر اور جامع گفتگو کی۔ایجنڈہ مکمل ہونے کے بعد دیگر امور بااجازت صدر کے تحت الحاج شاہ عمیر جنرل سکریٹری جمعیت علماء جھارکھنڈ نے جمعیت کے مالی استحکام اور اس کے طریقہ کا پر گفتگو فرمائی اور اس کے قانونی ضابطوں کی رہنمائی فرمائی۔دیگر امور میں چترا ضلع کا انتخاب کا معاملہ بھی سامنے آیا۔جس میں طے ہوا کے چترا میں شہری جمعیت کا انتخاب کرادیا جائےاور اس کا کنوینر حضرت مولانا جسیم الدین مظاہری چترا کو نامزد کیا گیا۔ دیگر امور میں یہ بھی طے پایا کہ حاجی ظہیر الاسلام کو معاون خازن منتخب کیا گیا۔ اصلاح معاشرہ کمیٹی کے سکریٹری مولانا عبدالواجد چترویدی اور حضرت مفتی سیف اللہ دھنباد کو منتخب کیا گیا ۔میڈیا انچارج غلام شاہد اور عادل رشید کو بنایا گیا۔ناظم تعمیر وترقی حضرت مفتی قمر عالم قاسمی کو اور جمعیت یوتھ کلب کے سکریٹری حضرت مولانا دلاور حسین قاسمی اور معاون سکریٹری حافظ محمد عمران اور حضرت مولانا رضوان دیوگھر کو منتخب کیا گیا۔ مکاتب کے سکریٹری (دینی تعلیمی بورڈ)قاضی عزیر قاسمی کو منتخب کیا گیا۔ ساتھ ہی جمعیت علماء جھارکھنڈ کا اپنا اکائونٹ کھولنے کا بھی فیصلہ لیا گیا۔
پروگرام کا باضابطہ آغاز جمعیت علماء ہند کے پرچم کشائی اور ترانہ جمعیت علماء ہند کے ساتھ ہوا۔ترانہ کو حضرت قاری صہیب احمد نے بہت ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا۔اس موقع پر حضرت مولانا عبدالقیوم قاسمی صدر جمعیت علماء جھارکھنڈ،الحاج شاہ عمیر ناظم عمومی جمعیت علماء جھارکھنڈ،حضرت مولانا منہاج الدین رحمانی نائب صدر جمعیت علماء جھارکھنڈ،مفتی محمد قمر عالم قاسمی رانچی،مولانا نجم الدین کڈرو، مولانا اصغر مصباحی بریاتو،مولانا حسیب اللہ قاسمی پاکوڑ،مفتی عزیر قاسمی بلسوکرا،مولانا صلاح الدین صاحب گنج،مولانا رفیق مظاہری چانہو، حافظ تجمل چانہو،مولانا ابولکلام ٹانگر، قاری طیب اٹکی، حضرت قاری صہیب احمد،مولانا رضوان دانش چندوا، مولانا عبدالحمید لوہر دگا،مولانا احسن امام لوہردگا،مولانا علیم الدین نگڑی، مولانا آصف اقبال کڈرو، مولانا شہاب الدین کانکے،مولانا منصور کانکے، خطیب الحق کانکے، قاری خورشید الہی نگر، مولانا ابو شحمہ لاتیہار، مولانا عبدالواجد چترویدی لاتیہار،مولانا زاہد کوڈرما، مولانا ممتاز چترا،مولانا آزاد پلامو،حافظ عارف سونس، سمیت کئی ضلع کے عہدیداران و معزز مہمان موجود تھے۔
جمعیت علماء جھارکھنڈ مجلس عاملہ کی نشست اختتام پذیر،کئی تجاویز کو ملی منظوری
Leave a comment
Leave a comment


