پیشرار میں درگا پوجا کو لے کر امن کمیٹی کی میٹنگ

Lohardaga, Peshrar, Durgapuja,

Aawami News Desk

عوامی نیوز نمائندہ
پیشرار؍لوہردگا: آئندہ درگا پوجا کے حوالے سے منگل کو پیشرار تھانے کے احاطے میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ میٹنگ کی صدارت پولیس تھانہ انچارج بیریندر کمار نے کی۔ اس دوران بلاک پرمکھ سیتا دیوی اور سرکل آفیسر (سی او) پنکج کمار بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام پوجا پنڈال کمیٹیاں 10-10 رضاکاروں کا تقرر کریں گی، جن کے نام انتظامیہ کو دیے جائیں گے۔ مورتی وسرجن کے مقام پر 4-5 تیراکوں کی لازمی تعیناتی ہوگی۔ پنڈال میں متنازعہ یا فحش گانے نہیں چلائے جائیں گے۔ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے گا کہ عقیدت مندوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انتظامیہ اور کمیٹیاں مل کر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کام کریں گی۔ اس موقع پر بلاک پرمکھ سیتا دیوی نے کہا کہ درگا پوجا ہمارے شردھا اور ثقافتی ورثے کی علامت ہے۔ تمام گاؤں والوں کو بھائی چارے کے ساتھ مل کر تہوار منانا چاہیے۔ سرکل آفیسر پنکج کمار نے کہا کہ انتظامیہ پوری طرح چوکس ہے۔ کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قواعد پر عمل کریں اور رضاکاروں کی فہرست فوری فراہم کریں۔ وسرجن کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ تھانہ انچارج بیریندر کمار نے کہا کہ تمام پوجا کمیٹیوں کا تعاون لازمی ہے۔ سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور کسی قسم کی افواہ یا جھگڑے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بلاک پرمکھ سیتا دیوی، تھانہ انچارج بیرندر کمار، شیلیندر سنگھ، پنچایت مکھیا سلوانتی دیوی، پارس اوراون، ناگیندر اوراوں، ایشور مہتو، سوجیت یادو، کرشنا اوراوں، جیتیشور اوراوں، پھگو اوراوںاور بڑی تعداد میں گاؤں کے لوگ اور عوامی نمائندے موجود تھے۔

Share This Article
Leave a comment