اپنی کرسی کی پیٹی باندھ لیجئے: کانگریس

Aawami News Desk

نئی دہلی، 18 ستمبر (یو این آئی) کانگریس پارٹی نے جمعرات کو پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی اہم پریس کانفرنس سے پہلے ایک انتباہی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ایک بڑا انکشاف کرنے والے ہیں، اس لیے اپنی کرسی کی پیٹی باندھ لیجئے۔
کانگریس نے یہ پیغام اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج ایکس پر ایک پوسٹ میں دیا۔
پارٹی نے اس پوسٹ کے ساتھ مسٹر گاندھی کے ووٹر لسٹ میں گڑبڑی کا انکشاف کرنے والی پچھلی پریس کانفرنس اور بہار میں ،مت داتا ادھیکار ریلی کے دوران ان کے ہائیڈروجن بم کے بیان کی ویڈیو بھی پوسٹ کی۔

Share This Article
Leave a comment