آدی واسی بچائو مورچہ سمیت مختلف تنظیموں نے کیا مظاہرہ
رانچی: آدی واسی بچائو مورچہ سمیت مختلف تنظیموں کے بینر تلے سنیچر کو راجدھانی رانچی میں احتجاجی مارچ نکالا گیا۔ باپو واٹیکا مورہابادی سے شروع ہوا یہ مارچ البرٹ ایکا چوک، راج بھون تک پہونچا اور جلسے میں تبدیل ہوا۔ پروگرام میں سابق وزیر تعلیم گیتا شری اورائوں، سابق وزیر دیو کمار دھان، پریم شاہی منڈا، لکشمی نارائن مندا، نرنجنا ہیرنج، پھول چند ترکی، ببلو منڈا، سورج ٹوپو، کندرسی منڈا، سشیل پاہن شامل ہوئے۔ کہا کہ جھارکھنڈ کی چہار طرفہ ترقی میں کرمی سماج رکاوٹ بن رہا ہے۔ آدی واسی فہرست مین شامل ہونے کی مانگ جھارکھنڈ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی سازش ہے۔ کرمی سماج کے وزیر اور ممبر اسمبلی اس پورے سازش کے قصوروار ہیں۔
جب ملک آزاد نہیں ہوا تھا، اس وقت کڑمی اپنے آپ کو چھتریہ سمجھتے تھے، آج ملک آزاد ہوا تب کڑمی آدی واسی کا اسٹیٹس مانگ رہا ہے۔ مقررین نے کہاکہ ریل ٹیکا سے آدی واسی نہیں بن سکتا ہے۔ وہ فرضی طریقے سے آدی واسی بننا چاہتے ہیں۔ مرکزی سرنا سمیتی کی خاتون صدر نشا بھگت نے کہا کہ کڑمی ہندو ہیں، سبھی مذہبی روایات و رواج ہندو مذہب کے مطابق چلتا آرہا ہے۔ کڑمیوں کو روٹی چھیننے نہیں دیں گے۔ آئین کے نام پر آدی واسیوں کو دھوکہ دینے کا کام کیا جا رہا ہے۔
تنظیم کے نمائندوں نے کہا کہ کسی بھی سماج کو آدی واسی بنانے کے لئے بھارت سرکار کے وزارت داخلہ کی رہنما اصول نافذ ہوتے ہیں۔ اس کے تحت 18 نکات کے پیمانے مکمل کرنے ہوتے ہیں اور ٹی آر آئی کی مثبت رپورٹ لازمی ہے۔ کڑمی سماج ان پیمانوں میں کہیں سے فٹ نہیں آتا، اس لئے انہیں کسی بھی قیمت پر آدی واسی نہیں بنایا جا سکتا۔
تنظیم کے نمائندوں نے کہا کہ کڑمی سماج تحریک کے دبائو میں پی ایم تک کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جوپوری طرح سے غیر قانونی ہے۔ آج تحریک کی شروعات ہوئی ہے۔ اس کی مخالفت دہلی تک گونجے گی۔ جہاں کڑمی اور آدی واسی رہتے ہیں وہاں آدی واسیوں کے ساتھ چھوا چھوت اب بھی جاری ہے۔ کڑمی غلط تاریخ رکھ رہا ہے۔ فرضی تاریخ بتا کر آدی واسی بننا چاہتے ہیں۔
آدی واسی تنظیموں نے مانگ کی کہ کسی بھی قیمت پر کڑمی سماج کو آدی واسی فہرست میں شامل نہ کیا جائے، آدی واسی بچائو مورچہ اس مدعے پر ہر سطح پر مخالفت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر جلد ہی نشست منعقد کی جائے گی۔
کڑمی ہندو ہیں، آدی واسی نہیں بن سکتے: نشا بھگت
Leave a comment
Leave a comment


