احمد آباد(ایجنسی)وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کو گجرات کے بھاونگر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ اسی دن انہوں نے جدید ترین ممبئی انٹرنیشنل کروز ٹرمینل کا بھی افتتاح کیا۔ بھاونگر میں ایک شاندار روڈ شو کے دوران انہوں نے عوام سے ملاقات اور آشیرواد قبول کیا۔ اپنے خطاب میںمودی نے دوسرے ممالک پر انحصار کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ بیرونِ ممالک پر منحصر رہنا ہمارے ملک کی ناکامی کی علامت ہے۔ اگر ہم دوسروں پر منحصر رہیں گے تو ہماری خودِ داری کو نقصان پہنچے گا۔ ہم آنے والی نسلوں کا مستقبل داؤ پر نہیں لگا سکتے۔‘‘یہ دورہ گجرات کو سمندری تجارت، قابل تجدید توانائی، صحت اور شہری ترقی میں ایک مشہور ریاست بنانے کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔ مودی بھاونگر، دھولیرہ اور لوٹھل کا دورہ کریں گے جہاں وہ سمندری اور صنعتی ترقی پر زور دیں گے۔وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’’وشوکرما جینتی سے لے کر گاندھی جینتی تک پورے ملک میں لاکھوں لوگ خدمت پکھواڑے منا رہے ہیں۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ گجرات میں پچھلے دو،تین دنوں کے دوران خدمت پکھواڑے کے دوران متعدد پروگرام ہوئے۔ سینکڑوں مقامات پر خون دینے کے کیمپ لگے جن میں اب تک ایک لاکھ افراد نے خون عطیہ کیا ہے۔اپنے جلسے میںمودی نے کہا، ’’21ویں صدی میں بھارت، سمندر کو ایک بڑے مواقع کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ ملک میں کروز ٹورزم کو فروغ دینے کے لیے ممبئی میں کروز ٹرمینل کا افتتاح کیا گیا ہے، جو ہماری سمندری صلاحیتوں کو اُجاگر کرتا ہے۔ آج دنیا میں بھارت کا کوئی بڑا دشمن نہیں ہے؛ اگر دشمن ہے ،تو وہ ہے دوسروں پر ہمارا انحصار، جسے ہمیں شکست دینی ہوگی تاکہ خود کفالت حاصل کی جا سکے۔ ‘‘مرکزی وزیر سربانند سونوال نے کہاکہ بھارت نے اپنا سمندری سفر/تاریخ گجرات سے شروع کی، آج بھارت کے سمندری صنعت کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ ہم یہاں اس عزم کے ساتھ کھڑے ہیں کہ بھارت کو سمندری صنعت میں سوپر پاور بنائیں گے۔ انہوں نے ’سمندر سے سمردھی‘ تقریب میں شرکت کی اور 34,200کروڑ روپے سے زائد کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔
دوسرے ممالک پر انحصارہی ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے:مودی
Leave a comment
Leave a comment


