عوامی نیوز نمائندہ
تالجھاری؍ صاحب گنج: اتوار کو، سی او نیز بی ڈی او رام سمن پرساد نے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں پلس پولیو مہم کا افتتاح کیا، جس کا مقصد بچوں کو پولیو کی بوند پلانا ہے۔ یہ 0 سے 5 سال کی عمر کے بچوں کو پولیو سے پاک بنانے کی قومی مہم کا حصہ ہے۔ مہم کے لیے، ہیلتھ ورکرز بوتھوں اور گھروں میں جا کر ادویات کا انتظام کرتے ہیں۔ اس مہم کے تحت کمیونٹی ہیلتھ سنٹر تالجھاری نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے 0 سے 5 سال کی عمر کے بچوں کو پولیو کی بوند ضرور پلائیں۔ صرف دو بوند آپ کے بچے کو پولیو جیسی موذی بیماری سے تا حیات بچا سکتی ہے۔ اس موقع پر سی او رام سمن پرساد نے چھوٹے بچوں کو پولیو کی دو بوند پلائے۔تالجھاری بلاک کے تمام بوتھوں، آنگن باڑی مراکز اور صحت کے ذیلی مراکز میں پولیو کی بوندھ پلانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ بوتھ ڈے کے بعد ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو دوائیں دیں گے تاکہ کوئی بچہ محروم نہ رہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر روی پرکاش، امریندر کمار، بی پی ایم وجے رام، ونے کمار، نرنجن کمار،پرویز عالم اور پرجاپتی پرکاش بابا موجود تھے۔
بی ڈی او نے پلس پولیو مہم کا افتتاح کیا
Leave a comment
Leave a comment


