عوامی نیوز نمائندہ
کوڈرما: اتوار کو ضلع کے جے نگر تھانہ علاقے کے تحت ستگاواں-کوڈرما مین روڈ پر انگار گاؤں میں پٹرول پمپ کے قریب ایک اسکارپیو حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس خوفناک سڑک حادثے میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع کے مطابق چار لوگ اسکارپیو میں ستگاواں سے جھمری تلیا جا رہے تھے۔ انگارگاوں پٹرول پمپ کے قریب ایک کتا سڑک پار کررہا تھا، اسکارپیو کا ڈرائیور اس کو بچانے کی کوشش کے دوران اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور سڑک کے کنارے درخت سےگاڑی ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ اسکارپیو مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ چار افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ وہاں سے گزرنے والے مقامی لوگوں نے اس واقعہ کو دیکھا اور ان کی مدد سے تمام زخمیوں کو 108 ایمبولینس کے ذریعے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر ستگاون پہنچایا گیا۔ ابتدائی علاج کے بعد دو زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر صدر ہسپتال کوڈرما ریفر کر دیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت متھلیش یادو (35 سال)، سندیپ ساو (30 سال)، ساگر راجونشی (16 سال) اور راہل پرجاپتی (18 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں متھلیش کمار اور سندیپ ساو کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے کوڈرما صدر اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔
کتے کو بچانے کی کوشش میں اسکارپیو کی درخت سے ٹکر، چار زخمی، دو ریفر
Kodarma Accident News
Leave a comment
Leave a comment


