کولبیرا بلاک میں صنعت کاری رجسٹریشن کیلئے یک روزہ بیداری کیمپ

Simdega News

Aawami News Desk

عوامی نیوز نمائندہ
سمڈیگا: دفتر جنرل منیجر، ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سنٹر، سمڈیگا؍ گملا رگھویر سنگھ کی ہدایت کے مطابق کولبیرا بلاک آڈیٹوریم میں صنعتکاری رجسٹریشن کے لیے یک روزہ بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا افتتاح بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر وریندر کنڈو نے کیا۔ اس موقع پر جانکاری دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سنٹر کے منیجر سلمان خورشید نے کہا کہ منیجنگ ڈائریکٹر، جی آئی ڈی سی او، رانچی (انڈسٹری ڈپارٹمنٹ) جھارکھنڈ کی ہدایت کے مطابق یونٹوں کو فروغ دینے کے مقصد سے یہ کیمپ مفت انٹرپرائز رجسٹریشن کے لیے منعقد کیا گیا ہے۔ موقع پر 20 آن دی اسپاٹ رجسٹریشن اور 20 دستاویزات لئے گئے۔ بلاک اسمال انڈسٹریز افسر ریتو رانی نے پی ایم ایف ایم ای، ٹریننگ اور شرکاء کو بینک لون، سرکاری سبسیڈی اور رجسٹریشن کے سلسلے میں دیگر مستفیدین کی تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے ضلع کے تمام تاجروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آدھار کارڈ، پین کارڈ، بینک پاس بک اور آدھار سے منسلک موبائل نمبر کے ساتھ کیمپ میں شرکت کرکے اپنے انٹرپرائز/یونٹ کو رجسٹر کرائیں۔ اس موقع پر ڈی ای سی آشیش کونگاڑی، جے کے ورما (بانی، ڈبلیو سی ایس ایف چیریٹی اسپرٹ فاؤنڈیشن)، ساجن فردوس (تکنیکل ہیڈ) اور نند کشور سیناپتی (انفو میڈیا) سمیت کئی معززین موجود تھے۔

Share This Article
Leave a comment