علما و مقامی ذمہ داران کی شرکت ،اتحادِ امت و خدمتِ ائمہ کے جذبے کو سراہا
عوامی نیوز نمائندہ
رانچی :تحفظِ ائمہ، مساجد و مؤذنین کے تحت آج ایک اہم دورہ مسجد بلال، سمر ٹولی، کیلا بگان میں انجام دیا گیا۔یہ دورہ تنظیم کی جاری ملی و سماجی مہم کا ایک حصہ تھا۔ جس کا مقصد تمام مسالک و مکاتبِ فکر کے علما، ائمہ و مؤذنین کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی پیدا کرنا۔ ان کے حالاتِ زندگی، خدمات اور ضروریات کا قریب سے جائزہ لینا۔ اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔اس اہم دورے کی قیادت حضرت مولانا و مفتی عبدالحسیب (صدر تحفظِ ائمہ، مساجد و مؤذنین) اور حضرت مولانا معراج اشرف ندوی نے فرمائی۔وفد نے مسجد بلال، سمر ٹولی کے امام و خطیب حافظ محمد شہزاد عالم سے ملاقات کی۔ ان کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔ اور مسجد کے انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔تنظیمی وفد نے ائمہ و مؤذنین کے موجودہ حالات، ان کے وسائل، تنخواہ، اور دینی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ دینی خادمین امت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لیے ان کی خدمات کا اعتراف اور ان کے مسائل کا حل امتِ مسلمہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔شرکاء نے علاقے کے نظم و نسق، صفائی، اور مسجد بلال کے روحانی و دینی ماحول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ”سمر ٹولی کا یہ علاقہ دینی بیداری، صفائی اور اتحاد کی بہترین مثال ہے۔ یہاں کے لوگ اماموں اور علماء کا پورا خیال رکھتے ہیں، اور ان کی علماء نوازی دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔”علاقے کے صدر محمد شمس الحق ، خزانچی سکندر انصاری، اور معزز عالمِ دین مولانا محمد عمران حسن فیضی نے خوشی و اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:”یہ تنظیم امت کے ایک ایسے نیک مقصد کے لیے سرگرم ہے جو نہ صرف دینی ضرورت ہے بلکہ سماجی استحکام کی بھی ضامن ہے۔ ہم تحفظِ ائمہ، مساجد و مؤذنین کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، اور ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے۔”دورے کے اختتام پر حضرت مفتی عبدالحسیب اور مولانا معراج اشرف ندوی نے تمام شرکاء کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہاللہ تعالیٰ اس تنظیم کے مقاصد کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے، اس کے کاموں میں برکت عطا کرے، امتِ مسلمہ میں اتحاد و اتفاق پیدا فرمائے، اور تمام ائمہ، مؤذنین اور خادمینِ دین کو دین کی خدمت میں استقامت و قبولیت عطا فرمائے۔اس موقع پر موجود رہے حافظ محمد شہزاد عالم (امام و خطیب مسجد بلال ثمر ٹولی) محمد شمس الحق (صدر) سکندر انصاری (خزانچی) مولانا محمد عمران حسن فیضی (عالمِ دین) موجود رہے۔
تحفظِ ائمہ، مساجد و مؤذنین کے تحت مسجد بلال، سمر ٹولی بالو کا دورہ
Leave a comment
Leave a comment


