ان جنگجوؤں کا مطالعہ کرنا چاہئے، جنہوں نے قبائلیوں کو استحصال سے آزاد کرایا: مودی

Aawami News Desk

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نظام اور انگریز جیسے ظالم حکمرانوں نے غریب، محروم اور قبائلیوں پر ظلم ڈھائے اور انہیں گہرے زخم دیے تھے۔ اس کے خلاف کومارم بھیم اور برسا منڈا جیسے بہادر نوجوانوں نے غیر معمولی جراٰت دکھاتے ہوئے قبائلیوں کو استحصال سے نجات دلانے کا کام کیا۔
مسٹر مودی نے اتوار کے روز آل انڈیا ریڈیو سے نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ کی 127ویں قسط میں کہا کہ ایسے ہی غیر معمولی قبائلی شخصیات کو یاد کرنے کے لیے آئندہ ماہ 15 تاریخ کو ’جن جاتیہ گورو دیوس‘ منایا جائے گا۔
یہ بھگوان برسا منڈا جی کی جائے پیدائش کا مبارک موقع ہے اور اس دن ہمیں اپنے قبائلی عظیم شخصیات کی زندگیوں کے بارے میں پڑھ کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنا چاہیے۔
مسٹر مودی نے دلچسپ انداز میں کہا کہ ’’میں آپ کو تھوڑا فلیش بیک میں لے چلتا ہوں، ذرا تصور کریں، بیسویں صدی کا ابتدائی زمانہ، اُس وقت آزادی کی کوئی امید نہیں تھی‘‘۔
پورے ہندوستان میں انگریزوں نے ظلم و استحصال کی تمام حدیں پار کر دی تھیں اور اُس زمانے میں حیدرآباد کے محب وطن لوگوں کے لیے جبر کا دور اور بھی بھیانک تھا۔ وہ ظالم اور بے رحم نظام کے ظلم و ستم کو بھی برداشت کرنے پر مجبور تھے، غریبوں، محروموں اور قبائلی برادری پر تو ظلم کی کوئی حد ہی نہیں تھی۔
ان کی زمینیں چھین لی جاتی تھیں اور ان پر بھاری ٹیکس بھی لگایا جاتا تھا، اگر وہ اس ناانصافی کے خلاف احتجاج کرتے تو ان کے ہاتھ تک کاٹ دیے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایسے مشکل وقت میں تقریباً بیس سال کا ایک نوجوان اس ظلم کے خلاف کھڑا ہوا تھا، آج میں ایک خاص وجہ سے اس نوجوان کا ذکر کر رہا ہوں، اس کا نام بتانے سے پہلے میں آپ کو اس کی بہادری سناتا ہوں‘‘۔
اُس دور میں نظام کے خلاف ایک لفظ کہنا بھی جرم تھا، لیکن اس نوجوان نے صدیقی نامی نظام کے ایک افسر کو کھلم کھلا چیلنج دے دیا تھا، نظام نے صدیقی کو کسانوں کی فصلیں ضبط کرنے کے لیے بھیجا تھا، لیکن ظلم کے خلاف اس جدوجہد میں اس نوجوان نے صدیقی کو ہلاک کر دیا۔
وہ نوجوان گرفتاری سے بچ نکلنے میں کامیاب رہا، نظام کی ظالمانہ پولیس سے بچتے ہوئے وہ سینکڑوں کلومیٹر دور آسام جا پہنچا۔ جس عظیم شخصیت کا میں ذکر کر رہا ہوں، ان کا نام ہے کومارم بھیم تھا۔

Share This Article
Leave a comment