رانچی: بہار اسمبلی انتخابات میں جھارکھنڈ کی زراعت، مویشی پروری اور تعاون کی وزیر شلپی نہا ترکی کو آل انڈیا آدیواسی کانگریس کی جانب سے آبزرور بنایا گیا ہے۔
اس سلسلے میں آل انڈیا آدیواسی کانگریس کے صدر ڈاکٹر وکرانت بھوریا نے ایک خط جاری کیا ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات میں آبزرور مقرر کیے جانے کے بعد وزیر شلپی نہا ترکی نے کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور آل انڈیا آدیواسی کانگریس کے صدر ڈاکٹر وکرانت بھوریا کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے جو ذمہ داری سونپی ہے، وہ میرے لیے سعادت کی بات ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات میں آدیواسی سماج کا ہر ووٹ مہاگٹھ بندھن کے حق میں جائے، اس کے لیے وہ انتخابی جنگ میں اپنی پوری طاقت لگا دیں گی۔
وزیر نے کہا کہ کانگریس قیادت نے جو اعتماد ظاہر کیا ہے، انہیں اس کے قابل سمجھا ہے، اس پر وہ پورا اترنے کی کوشش کریں گی۔ بہار میں اس بار تبدیلی کی ہوا چل رہی ہے، کانگریس کے تعاون سے بہار میں اس بار اتحاد کی حکومت آنے والی ہے، ہم بہار کے عوام کی جدوجہد اور ان کے سوالات کا جواب موجودہ حکومت سے لیں گے۔
شلپی نیہا بہار اسمبلی انتخابات میں آل انڈیا آدیواسی کانگریس کی آبزرور منتخب
Leave a comment
Leave a comment


