رانچی: جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار اور وزیراعلیٰ ہمنت سورین نے عوامی عقیدت کے تہوار چھٹھ کے دوسرے دن کھرنا پوجا کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ریاستی گورنر مسٹر گنگوار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’’عوامی عقیدت اور سورج کی پوجا کے تہوار چھٹھ پوجا کی دوسری رسم کھرنا پر تمام عقیدتمندوں کو دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات، چھٹھی میا اور بھگوان بھاسکر کی کرپا سے ہر گھر میں خوشی، امن اور خوشحالی کی روشنی پھیلے، یہی میری تمنا ہے‘‘۔
وزیراعلیٰ مسٹر سورین نے اپنے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ تہوار ہمیں فطرت، پانی، سورج، کنبے اور سماج کےتئیں شکرگزاری کی ترغیب دیتا ہے۔ چھٹھ کا ورت، عقیدت اور عزم پورے سماج کے لیے ایک تحریک کا ذریعہ ہے۔ میں تمام چھٹھ ورت رکھنے والوں اور ان کے کنبے کواحترام پیش کرتا ہوں۔ چھٹھی میا اور بھگوان بھاسکر سے کامنا کرتا ہوں کہ وہ سب کو بہترین صحت، خوشی، امن اور خوشحالی دے اور آپ کی تمام خواہشات پوری کرے۔ آپ سب کو کھرنا پوجا کی بے شمار مبارکباد، نیک خواہشات اور جوہار‘‘۔
سنتوش کمار گنگوار اور ہیمنت سورین نے کھرنا پوجا کی مبارک باد دی
Leave a comment
Leave a comment


