وقت کے اندر امید پورٹل پر وقف املاک کا رجسٹریشن ضروری: مولانا صابر، مفتی طلحہ
رانچی: مجلس علماء جھارکھنڈ کی جانب سےآج حج ہاؤس رانچی میں امید پورٹل پر وقف جایدادوں کو اپلوڈ کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں متولیان اوقاف نے شرکت کی۔ مجلس علماء جھارکھنڈ کے صدر حضرت مولانا صابر حسین المظاہری اور مجلس علماء جھارکھنڈ کے جنرل سیکرٹری حضرت مولانا مفتی طلحہ ندوی نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے وقف املاک کو ’امید پورٹل‘ پر وقت مقررہ۵؍ دسمبر کے اندر اپ لوڈ کرانے کی ہدایت ہے۔ اسی سلسلے میں مجلس علماء جھارکھنڈ کے ذریعہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پروجیکٹر کے ذریعہ لوگوں کو سمجھاتے ہوئے راعین مسجد کا امید پورٹل میں رجسٹریشن کراکے دکھایا گیا۔ حاضرین کو پورٹل پر اپ لوڈنگ کے تعلق سے عملی طور پر بتایا گیا۔ جھارکھنڈ وقف بورڈ کے ماسٹر ٹرینر اور کمپیوٹر آپریٹر محمد وضیح اللہ نے اپلوڈ کر کے بتایا اور اپنا اظہار خیال کیا۔ کئی لوگوں نے وقف سے متعلق سوال کیے، جن کا جواب محمد فیضی، ایڈوکیٹ اے کے رشیدی، ایڈوکیٹ سرفراز، ایڈوکیٹ سلطان، ایڈوکیٹ صہیب رضا نے جواب دیا۔ اس ورکشاپ میں ٹرینرز نے شرکاء کو پروجیکٹر پر ’امید پورٹل‘ کے بارے میں تفصیلات بتائیں اور دستاویزات اپلوڈ کرنے کا طریقہ سمجھایا۔ مفتی طلحہ ندوی نے کہا کہ اس سلسلے میں تعاؤن کے لئے وکلاء اور ماہرین پر مشتمل ایک ہیلپ ڈیسک بھی بنایا جا یگا۔ اس کے لئے ایک عارضی آفس بھی بنایا جائے گا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں جھارکھنڈ وقف بورڈ کا اہم کردار رہا خاص طور پر محمد فیضی، ایکے رشیدی، ایڈوکیٹ صہیب، محمد شمیم، صحافی عادل رشید ہیں۔اس موقع پر مولانا صابر حسین المظاہری، مفتی طلحہ ندوی، مولانا شریف احسن مظہری، حضرت قاری صہیب احمد، مولانا ضیاء الہدی اصلاحی، مولانا نجم الدین، مفتی محمد قمر عالم قاسمی، حاجی فیروز راعین، معراج گدی، مولانا عاصف اللہ، ایڈوکیٹ اے کے رشیدی، ایڈوکیٹ سرفراز، ایڈوکیٹ سلطان، وضیح اللہ، محمد اسلام، وہاب دانش، حافظ حمزہ، صحافی عادل رشید، مفتی شہاب الدین، مولانا نعمان، مولانا صادق، مولانا اختر، مولانا اسحاق، مولانا علاءالدین، مولانا عبدالرحیم، مولانا دانش، ضیاء الحق کنوینر وقف امور جماعت اسلامی، محمد نسیم کے علاوہ لوہردگا، پلامو، گریڈیہہ، دھنباد، بوکارو، رامگڑھ، کھر ساواں ،سمیت دیگر کئی لوگ موجود تھے۔


