مدھوکم تالاب میں ڈوب کر نوجوان کی موت

Aawami News Desk

رانچی: راجدھانی رانچی کے سکھ دیو نگر تھانہ علاقے میں ایک نوجوان مدھوکم تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ نوجوان تالاب میں نہانے گیا تھاجس کے بعد حادثہ پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تلاش جاری ہے۔ سکھ دیو نگر پولیس اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ پولیس نوجوان کی سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ چند روز قبل چھٹھ کا تہوار منانے آیا ہوا ایک نوجوان اسی تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا تھا۔ متوفی کی شناخت سچن چورسیا کے طور پر کی گئی تھی جو راتو کے چٹک پور کا رہنے والاتھا۔ سچن کے والد امیش چورسیا ایک مزدور ہیں۔ سچن تین دوستوں کے ساتھ صبح مدھوکم تالاب پر پہنچے اور نہانے کے لیے پانی میں گئے۔ گہرے پانی میں دو بار نہانے کے بعد وہ باہر نکلا۔ تاہم وہ تیسری بار نہانے کے لیے واپس گیا اور اس دوران ڈوب گیا۔ تقریباً پانچ گھنٹے بعد این ڈی آر ایف کی ٹیم نے لاش برآمد کی۔

Share This Article
Leave a comment