اے سی بی نے لاتیہار ضلع کونسل کے سینئرکلرک کو رشوت لیتے گرفتار کیا

Aawami News Desk

لاتیہار:  جھارکھنڈ انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کی پلامو ڈویژنل ٹیم نے جمعرات کے روز بڑی کارروائی کرتے ہوئے ضلع کونسل کے دفتر کے سینئر کلرک سنتوش سنگھ کو 65 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔شکایت کنندہ سنتوش پانڈے عرف ببلو پانڈے نے اے سی بی کو دی گئی اپنی شکایت میں کہا کہ ملزم نے دو سال قبل بڑواگڑہا پنچایت میں مکمل ہونے والے کام کی مدت میں توسیع کے بدلے 65 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ جب مدعی نے رشوت دینے سے انکار کر دیا تو اے سی بی نے معاملے کی جانچ شروع کر دی۔تحقیقات میں الزام درست پائے جانے کے بعد بدعنوانی انسداد ایکٹ 2018 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ جمعرات کو طے شدہ منصوبے کے مطابق اے سی بی کی ٹیم نے مجسٹریٹ اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں سنتوش سنگھ کو شکایت گزار سے 65 ہزار روپے لیتے ہوئے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد کلکٹریٹ احاطے میں افرا تفری مچ گئی۔ جوانوں کے ذریعہ سنتوش سنگھ کو حراست میں لیے جانے کے بعد کئی ملازمین دفتر چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ پورے ضلع میں اے سی بی کی اس کارروائی کی دن بھر چرچا رہی۔ لوگوں نے کہا کہ اے سی بی کی یہ مہم بدعنوانی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

Share This Article
Leave a comment