مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے میں جلسہ دستار بندی کل ،تیاری پوری

Aawami News Desk

ہندوستان کے مشہور علماء کرام سمیت جھارکھنڈ حکومت کے وزراء اور ایم ایل اے بھی ہوںگے شامل

رانچی: مدرسہ عالیہ عربیہ کانکےپترا ٹولی رانچی میں19واں عظیم الشان جلسہ دستار بندی کا انعقاد کیا جارہاہے۔مذکورہ پروگرام 8 نومبر2025 بروز سنیچر کوشام 7بجے سے شروع ہوکر دیر رات تک چلے گا۔ اس تاریخی جلسہ دستار بندی میں ہندوستان بھر کے مشہور علماء کرام ، اسلامی اسکالرز شرکت کر رہے ہیں۔جن میں خاندان قاسمی کے چشم وچراغ نبیرہ حکیم الاسلام حضرت مولانا سفیان قاسمی مہتمم وقف دارالعلوم دیوبند یوپی، خطیب العصر حضرت مولانا احمد الحسینی مہتمم مدرسہ مخزن العلوم دلدار نگرغازی پور یوپی، حضرت مولانا غیور احمد قاسمی استاذ مدرسہ مظاہر العلوم وقف سہارنپور یوپی،حضرت مولانا مفتی سہراب ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ پٹنہ،حضرت مولانامفتی انور قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء امارت شرعیہ رانچی، تالی قرآن حافظ و قاری صہیب احمد معاون ناظم مدرسہ ھذا، شرکت کر رہے ہیں۔جلسہ میں 342حفاظ کرام کے سروں پر دستار فضیلت باندھی جائےگی۔ مدرسہ کے مہتمم حضرت مولانا قاری اشرف الحق مظاہری اور نائب ناظم حضرت مولانا مکرم حسین جامعی اور ذمہ داران قاری عبد الرؤف شمسی ناظم جلسہ و ناظم مالیات مدرسہ ھذا، مولانا امتیاز عالم قاسمی معاون ناظم مدرسہ ھذا، مولانا منصو ر عالم مظاہری صدر مدرس مدرسہ ھذا، مولانامحمد شہاب الدین مظاہری ناظم تعلیمات مدرسہ ھذا، اور مولانا محمد فیروز ندوی قاسمی معاون مدرسہ ھذا نے کہا کہ یہ جلسہ ایک تاریخی ہونے والاہے۔کیونکہ یہ جلسہ 11 سال بعد ہو رہا ہے۔ وہیں مولانامحمد تاج الدین قاسمی مدرس مدرسہ ھذا، مولانا احمد حسین قاسمی محاسب مدرسہ ھذا، مولانا مصطفی مظاہری، مولانا معین الدین، قاری خالدسیف اللہ، قاری مظفر حسین، مولانا شہامت حسین قاسمی، مولانا مرتضیٰ حسن قاسمی، حافظ عبدالقدوس، حافظ محمدعرفان، حافظ گلشاد، اور حافظ مشتاق نے مشترکہ طور پر کہا کہ یہ جلسہ تاریخی ہوگا۔ مدرسہ عالیہ میں ہونے والااجلسہ ہمیشہ سے تاریخی رہا ہے۔ یہاں آنے والےمہمانوں کارہنا، کھانا،پینا اور دیگر ضروریات کا ہر ممکن خیال رکھا جاتا ہے۔ مدرسہ کے مہتمم حضرت مولاناقاری اشرف الحق مظاہری اور نائب ناظم مولانا مکرم نے بتایا کہ اس تاریخی جلسہ میں جھارکھنڈ حکومت کے وزراء اور ایم ایل اے بھی شرکت کریں گے ۔

Share This Article
Leave a comment