رانچی:رانچی کے برسا منڈا ہوائی اڈے سے 66 عازمین عزیزی زیارت ٹور انڈ ٹریولس کے ساتھ سفرعمرہ کرواپس ہوئے۔ بلبل جھارکھنڈحضرت مولانا کلیم قیصر نے قافلہ کی قیادت کرتے ہوئے ہوئے ملک و ریاست کی خوشحالی، امن، سلامتی اور بھائی چارے کے لیے دعا کی۔ تمام زائرین نے اظہار خیال کیا کہ عزیزی زیارت ٹور انڈ ٹریولس نے جو وعدہ کیا تھا اس سے کہی بڑھ کر سروس دیا۔عزیزی زیارت والے پریوار کی طرح خیال رکھتے تھے۔ اور سب سے بڑھ کر خوش قسمتی کی بات یہ رہی ہے ہمارے قافلے میں بلبل جھارکھنڈ ساتھ تھے۔ جو ہر جگہ پر گائیڈ کرتے رہے۔ کس مقام میں کیا پڑھنا ہے کیسے پڑھنا ہے۔ہم بلبل جھارکھنڈ اور عزیزی زیارت افضل عزیزی اور توصیف عزیزی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آج 66زائرین عمرہ کاسفر پورا کررانچی کے برسا منڈا ہوائی اڈہ پہونچ کر اپنے اپنے گھر کو روانہ ہوئے۔ برسا منڈا ہوائی اڈے پر ایک بڑا ہجوم انہیں خوش آمدید کہنےکے لیے جمع ہوے، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور گلے لگایا۔ عزیزی زیارت ٹور اینڈ ٹریولس کے ڈائریکٹر افضل عزیزی نے کہا کہ میرا مقصد کم خرچ میں لوگوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ عزیزی زیارت ٹور اینڈ ٹریولس کے گروپ میں علمائے کرام موجود ہوتے ہیں۔ جن کی نگرانی میں عمرہ مکمل ہوتا ہے۔ تمام زائرین کو تمام مقامات، مکہ اور مدینہ کی زیارت کے 400 میٹر کے اندر 4 اسٹار ہوٹلوں میں ٹھہرایا جاتا ہے۔ عمرہ کے دوران تمام کو تمام سہولیات دی جاتی ہیں۔افضل عزیزی نے کہاکہ الحمدلللہ میری خدمت زائرین کو پسندآیا۔ہم جو وعدہ کرتے ہیں اسے پورا کرتے ہیں۔اگلا گروپ دسمبر میں رانچی ائیرپورٹ سے ہی جائے گا۔جس کی بکنگ جاری ہے۔ اس موقع پربلبل جھارکھنڈ مولانا کلیم قیصر،افضل عزیزی، توصیف عزیزی سمیت کئی لوگ تھے۔


