ڈاکٹر کا گلا ریت کر بہیمانہ قتل، ایک ملزم گرفتار، دوسرا فرار

Aawami News Desk

رانچی: جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے بڈھموعلاقے میں ہفتہ کی رات ایک ڈاکٹر کا گلا ریت کر قتل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتول ڈاکٹر اپنے کلینک سے گھر لوٹ رہے تھے کہ راستے میں دوبدملزمین نے اچانک ان پر حملہ کر دیا اور ان کا بہیمانہ قتل کر دیا۔ علاقے میں انہیں بنگالی ڈاکٹر کے نام سے جانا جاتا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بڈھمو تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ریمس بھیج دیا۔پولیس نے تفتیش میں پایا ہے کہ قتل کسی تنازع کے سبب ہوا ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث دو میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرا اب بھی فرار ہے۔ پولیس گرفتار ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور معاملے کی مکمل جانچ میں مصروف ہے۔ پولیس تمام پہلوؤں پر چھان بین کر رہی ہے۔اس واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد ہی دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر کے معاملے کا پوری طرح پردہ فاش کر دیا جائے گا۔

Share This Article
Leave a comment