- رانچی:مفتی محمد انور قاسمی کنوینر، انتخاب ۲۰۲۵ءانجمن اسلامیہ رانچی نے ایک پریس اعلانیہ کے ذریعہ کہا ہے کہ الحمدللّٰہ! انتخابی مرحلے کے تحت انجمن اسلامیہ رانچی کی منتظمہ کے لئے جمع شدہ فارم کی روشنی میں ممبران کی فہرست سازی، ترتیب اور کمپوزنگ کا کام جاری ہے جو جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا ۔اب اگلا مرحلہ انجمن کے دستور کے مطابق واقعی مستحق اور غیر مستحق ادارہ جات اور ممبران کی تحقیق و تفتیش اور اسکروٹنی کا ہے۔یہ مرحلہ انتخاب کی شفافیت، امانت اور دیانت داری کیلئے نہایت اہم ہے۔اس لئےتمام سماجی و معاشرتی ذمہ داران، بزرگوں اور نوجوانوں نیز باضمیر افراد سے پُر خلوص اپیل ہے کہ اگر آپ کے علم میں کوئی ایسا نام یا فارم ہو جو ضوابط کے مطابق نہیں ہے یا کسی نے غلط معلومات دے کر فارم جمع کیا ہویا کسی ایسے شخص نے فارم داخل کیا ہو جو انجمن کی اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اترتا ہو تو براہِ کرم انتخابی دفتر کو ضرور مطلع کریں یہ اطلاع امانت کی ادائیگی، دیانت داری اور حق کی گواہی ہے، جس کا اجر اللہ تعالیٰ کے یہاں بہت عظیم ہے،یہ عمل کسی کی مخالفت نہیں بلکہ حق، عدل اور شفافیت کے قیام کی خدمت ہے،قرآنِ کریم میں ہے: قرآن کی آیت ہے جس کا ترجمہ ہے۔”گواہی کومت چھپاؤ، اورجو گواہی کو چھپائے وہ گناہ گار دل کا حامل ہے اور جو عمل بھی تم کرتے ہواللہ تعالیٰ اس سے خوب واقف ہے” ،لہٰذا یہ دینی، ملی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ انتخاب کو صاف، شفاف اور مثالی بنانے میں اپنا اپنا مثبت کردار ادا کیا جائے، شفافیت ہی اعتماد کی بنیاد ہے اور انجمن اسلامیہ رانچی کی بنیاد اعتماد، دیانت، شفافیت اور ملی خدمت پر رکھی گئی ہے، سچائی، عدل اور دیانت پر قائم رہنا صرف اخلاقی فریضہ نہیں بلکہ دینی ذمہ داری بھی ہے،جو شخص انتخابی عمل کو شفاف بنانے میں مدد کرے گا، وہ دراصل حق و انصاف کے قیام میں حصہ دار بنے گا۔ حق جاننے کے باوجود خاموش رہنے سے غلط کی حمایت ہوتی ہے اورامانت و دیانت پیچھے رہ جاتی ہےجس سے انجمن جیسی مقدس ملی امانت میں بد اعتمادی کی فضا پیدا ہوسکتی ہے،لہٰذا خاموشی بھی ایک غیر شعوری خیانت ہے، جب کہ حق گوئی ایک ملی خدمت ہے۔ہم سب عہد کریں کہ یہ انتخاب مثالی، منصفانہ اور بلا کسی دباؤ کے مکمل ہو،یقین ہے کہ ہم سب کی سچائی، دیانت اور تعاون سےانجمن اسلامیہ رانچی کا انتخاب ایک مثالی، منصفانہ اور اطمینان بخش عمل ثابت ہوگا،اللہ تعالیٰ ہمیں سچ بولنے، سچ پر قائم رہنے اور حق کی گواہی دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ انتخابی دفتر کا مقصد صرف اور صرف سچائی، عدل اور امانت کے اصولوں پر مبنی انتخابی عمل مکمل کرنا ہے،اس مقصد کے لیے انتخابی دفتر پوری دیانت کے ساتھ اپنی ذمہ داری انجام دے رہا ہے، مگر یہ عمل اس وقت مکمل اور کامیاب ہوگا جب عوام بھی اس میں شریکِ تعاون بنیں ہم چاہتے ہیں کہ اس عمل کے بعد ایسا نتیجہ سامنے آئے جس پرسماج اطمینان کا اظہار کرے۔ اپیل ہے کہ انتخابی دفتر کا تعاون کرکے اس عمل کو کامیاب بنائیں،ان شاء اللہ ہمارا یہ عمل ہماری انجمن اسلامیہ رانچی کے لئے خیر و برکت، اتحاد و اتفاق اور عزت و وقار کا سبب بنے گا،اللہ تعالیٰ ہم سب کو دیانت، انصاف، اور سچائی پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے. والسلام ( مفتی) محمد انور قاسمی کنوینر، انتخاب ۲۰۲۵ءانجمن اسلامیہ رانچی۔
امانت و دیانت پر مبنی صاف و شفّاف انتخاب اولین ترجیح:کنوینر مفتی انور قاسمی
Leave a comment
Leave a comment


