رانچی: جمعرات بتاریخ 13 نومبر 2025 کو جمعیت علما جھارکھنڈ کے صدر و جنرل سکریٹری و چند ارکان عاملہ و مندوبین خصوصی کی ایک اہم و ضروری نشست جامعیہ حسینیہ، جامعہ نگر کڈرو رانچی، جھارکھنڈ میں منعقد ہوئی20 نومبر 2025 کو ارکان عاملہ، مندوبین خصوصی اور ضلعی صدور و نظماء جمعیت علما جھارکھنڈ کی منعقد ہونے والی نشست کے نظم و انتظامات کے سلسلے میں تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ جس میں اتفاق رائے سے کئی مندرجہ ذیل تجاویز اور اہم امور طے کئے گئے۔ پرچم کی تیاری اور نشست گاہ کے نظم و انتظامات اور مہمانان کرام کے قیام کی ذمہ داری جامعہ حسینیہ کے ذمہ داران کے سپرد کیا گیا۔ جبکہ چائے،ناشتہ اور طعام کی مکمل ذمہ داری قاری خورشید مدرسہ انوار صحابہ الٰہی نگر اور قاری ندیم استاذ جامعہ حسینیہ کو سپرد کیا گیا۔اس کے علاوہ دیگر ذمہ داریاں الگ الگ اراکین کو دی گئیں۔ نشست میں جمعیت علما جھارکھنڈ کے صدر مولانا عبد القیوم قاسمی، جنرل سکریٹری الحاج شاہ عمیر، مولاناڈاکٹر عبید اللہ قاسمی،مفتی محمدقمر عالم قاسمی شہر قاضی رانچی، قاری انصار اللہ قاسمی شہر قاضی رانچی، قاری خورشید ، قاری ندیم، مولانا ایوب، مولانا شہاب الدین کانکے اور حافظ عارف سمیت دیگر موجود تھے۔


