رانچی یونیورسٹی میں ابوالکلام آزاد پر سمپوزیم کا انعقاد 18 نومبر کو

Aawami News Desk

رانچی: رانچی یونیورسٹی کا شعبہ اردومجاہد آزادی ، آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم اور بھارت رتن حاصل کرنے والے مولانا ابوالکلام آزاد کی زندگی اور ان کی خدمات پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ سمپوزیم 18 نومبر کو شعبہ اردو کے سیمینار ہال میں صبح 10:30 بجے شروع ہوگا۔رانچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دھرمیندر کمار سنگھ سمپوزیم کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس پروگرام میں ابوالکلام آزاد کی تعلیم، تعمیرِ قوم اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے نمایاں خدمات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Share This Article
Leave a comment