مدرسہ دینیہ عربیہ غلام ٹولی اٹکی میں سمینار 21 کو:قاری طیب

Aawami News Desk

رانچی:مدرسہ دینیہ عربیہ غلام ٹولی اٹکی رانچی میں 21 نومبر 2025 بروز جمعہ بعد نمازجمعہ تا عصر یک روزہ سمینار کا انعقاد کیاجارہاہے۔یہ سمینار مدینہ مسجد مدرسہ ھذا کے احاطہ میں ہونا طے پایا ہے۔مذکورہ باتیں مدرسہ دینیہ عربیہ غلام ٹولی اٹکی کے نائب مہتمم وجمعیت علماء اٹکی بلاک کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا قاری محمد طیب نے دی ۔ انہوں نے کہاکہ 21 نومبر کو یک روزہ سمینار بیادگار حضرت مولانا غلام محمد وستانوی صاحب نوراللہ مرقدہ ہونا ہے۔اس سمینار میں حضرت مولانا حذیفہ دامت برکاتہم رئیس جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کی تشریف آوری ہورہی ہے۔جس کا بیان بعد نماز جمعہ تا عصر ہوگا۔حضرت مولانا حذیفہ کے علاوہ دیگرعلماء کرام بھی تشریف لارہے ہیں ۔جن میں تالی قرآن حضرت قاری صہیب احمد استاذ مدرسہ عالیہ عربیہ کانکے رانچی،حضرت مولانا جاوید اشاعتی استاذجامعہ اکل کوا،حضرت مولانا رفیق اشاعتی استاذ جامعہ اکل کوا،حضرت مولانا ومفتی طلحہ ندوی،حضرت مولانا مفتی ابو عبیدہ قاسمی امام وخطیب جامع مسجد اربا،حضرت مولانا مفتی حشمت اللہ اشاعتی خطیب مسجد عثمان غنی حیدر آباد،نعت خواں میں الحاج حافظ محمد وسیم اکرم غلام ٹولی اٹکی ہوںگے۔حضرت مولانا قاری طیب نے کہاکہ اس سمینار کی تیاری لگ بھگ پوری کر لی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a comment