جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل نے 2026 کی میٹرک اور انٹر امتحانات کا شیڈول جاری کیا

Aawami News Desk

رانچی : جھارکھنڈ اکیڈمک کونسل (جیک) نے سال 2026 کی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحان کا پروگرام جاری کر دیا ہے۔
کونسل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں امتحانات ایک ساتھ 3 فروری 2026 سے شروع ہوں گے۔ میٹرک امتحان 17 فروری تک مکمل ہو جائے گا، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 23 فروری تک ختم ہوں گے۔ امتحان کے انعقاد کا ٹائم ٹیبل بھی واضح کر دیا گیا ہے۔ میٹرک کا امتحان پہلی پالی یعنی صبح 9:45 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوگا، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے لیے دوپہر 2 بجے سے شام 5:15 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
امتحان میں شریک طلبہ کو سوالیہ پرچہ پڑھنے کے لیے اضافی 15 منٹ بھی دیے جائیں گے تاکہ وہ آسانی سے سوالات سمجھ سکیں۔
جے اے سی کے چیئرمین ڈاکٹر نٹوا ہنسدا نے کہا کہ امتحان کا پروگرام طلباء کو مناسب وقت اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں اور کالجوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ امتحانات کے دوران طلباء کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
میٹرک کے ایڈمٹ کارڈ 16 جنوری سے اور انٹرمیڈیٹ کے 17 جنوری سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکیں گے۔ اس کے لیے جیک کی سرکاری ویب سائٹ پر ڈاؤن لوڈ لنک دستیاب ہوگا۔ اسکول اور کالجوں کو ملنے والے ایڈمٹ کارڈ طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے۔
اس سال امتحانی فارم بھرنے کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a comment