کولکاتا،28جولائی: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ علی پور میں محکمہ موسمیات دفاتر کی جانب سے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں یہ معلومات دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بدھ تک شمالی بنگال کے پانچ اضلاع جلپائی گوڑی ، دارجیلنگ علی پورڈووار اور کوچ بہار میں تیز بارش ہوگی۔ پچھلے کئی دنوں سے ، شمالی بنگال میں مسلسل بارش ہورہی ہے جس کی وجہ سے پہلے ہی سے سیلاب جیسی صورتحال برقرار ہے۔اس کے علاوہ مالدہ مرشد آباد بردوان دارالحکومت کولکاتا کے علاوہ ہوڑہ ہگلی ، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دارالحکومت کولکاتا میں بدھ کے روز کم سے کم درجہ حرارت 26 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔
Comments are closed.